ٰرہائشی وکمرشل سطح پر کوڑا ٹیکس لاگو کرنا مہنگائی کی پسی عوام پر سراسرظلم ہی: ضیاء الدین انصاری

ّ بجلی اور گیس کی قیمتوں میں بجا ٹیکسوں کی بھر مار سے 300 سے 700 فیصد تک کا اضافہ ہوچکا ہے ٴعوام پہلے ہی بجلی، گیس اور پانی کے بلوں کے بوجھ تلے دب چکی ہے ایسے میں مزید ٹیکس ناقابل قبول ہے ۵نااہل انتظامیہ اور حکومتی اداروں کو پتا ہونا چاہے کہ عوام پہلے ہی اپنے گھروں سے کوڑا پیسے دیکر اٹھا رہی ہے ۷پنجا ب حکومت بلدیاتی نظام کو بحال کرنے کی بجائے ، شہریوں پر کوڑا کرکٹ کے نام پر ایک اور جگا ٹیکس لگا رہی ہے ؔامیر جماعت اسلامی لاہور ضیاء الدین انصاری ایڈووکیٹ کا شہریوں پر کوڑا ٹیکس لگانے کے خلاف برہمی کا اظہار

اتوار 26 مئی 2024 20:55

[لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 26 مئی2024ء) امیر جماعت اسلامی لاہور ضیاء الدین انصاری ایڈووکیٹ نے کہا ہے کہ رہائشی وکمرشل سطح پر کوڑا ٹیکس لاگو کرنا مہنگائی کی پسی عوام پر سراسرظلم ہے۔عوام پہلے ہی بجلی، گیس اور پانی کے بلوں کے بوجھ تلے دب چکی ہے ایسے میں مزید ٹیکس ناقابل قبول ہے۔ نااہل انتظامیہ اور حکومتی اداروں کو پتا ہونا چاہے کہ عوام پہلے ہی اپنے گھروں سے کوڑا پیسے دیکر اٹھا رہی ہے اور پنجاب بھر میں صفائی ستھرائی کیلئے ایل ڈبلیو ایم سی سمیت دیگر سرکاری ادارے کام کررہے ہیں جن میں ہزاروں ملازمین اور افسران حکومتی مراعات اور تنخواہیں لے رہیں اگر و ہ اپنا کام ٹھیک سے نہیں کرپا رہے تو ان کو فارغ کیا جائے، عوام کے پیسوں سے ان کی عیاشیاں اور تنخواہیں بند کی جائیں ۔

(جاری ہے)

حکومت اداروں کی کارکردگی کو بہتر بنانے کی بجائے آئے روز عوام کا خون نچوڑنے کیلئے نت نئے ٹیکسزلگارہی ہے۔ بجلی اور گیس کی قیمتوں میں بجا ٹیکسوں کی بھر مار سے 300 سے 700 فیصد تک کا اضافہ ہوچکا ہے۔ ضیاء الدین انصاری ایڈووکیٹ نے مزید کہا کہ پنجا ب حکومت بلدیاتی نظام کو بحال کرنے کی بجائے ، شہریوں پر کوڑا کرکٹ کے نام پر ایک اور جگا ٹیکس لگا رہی ہے جو غریب اور سفید پوش عوام بلکل برادشت نہیں کرسکتی ہے۔

امیر لاہور نے حکومت سے مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ ایسی عوام دشمن پالیسی کو نافذ نہ کیا جائے، بلکہ بلدیاتی اداروں کو بحال کیا جائے، صفائی کے متعلقہ اداروں کی کارکردگی کو مزید بہتر بنایا جائے اور عوام میں صفائی ستھرائی کے حوالے سے آگاہی دی جائے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے گذشتہ روز مختلف تقاریب میں کوڑا ٹیکس کو حکومت کا ایک اور عوام دشمن اقدام قرار دیتے ہوئے کیا۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں