وزیر اعلی پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایت: ڈرگ فری پنجاب مہم تیزی سے جاری

ایک روز میں منشیات فروشوں کے ٹھکانوں پر 287 چھاپے، 116 مقدمات درج، 119 ملزمان گرفتار

اتوار 26 مئی 2024 20:50

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 مئی2024ء) وزیر اعلی پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایت پر ڈرگ فری پنجاب مہم تیزی سے جاری ہے، آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کی زیر قیادت لاہور سمیت صوبہ بھر میں پولیس ٹیموں کے انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز میں تیزی لائی گئی کے، ترجمان پنجاب پولیس کے مطابق ایک روز میں منشیات فروشوں کے ٹھکانوں پر پولیس ٹیموں کے 287 چھاپے مارے گئے، گھنانے کاروبار میں ملوث ملزمان کے خلاف 116 مقدمات درج کئے گئے اور 119 ملزمان کو گرفتار کیا گیا۔

ملزمان کے قبضے سے 54 کلو چرس، 310 گرام آئس اور 1083 لٹر شراب برآمد کی گئی۔ ترجمان پنجاب پولیس نے بتایا کہ 26 فروری سے جاری ڈرگ فری پنجاب مہم کے دوران منشیات فروشوں کے ٹھکانوں پر 25935 چھاپے مارے گئے، گھنانے کاروبار میں ملوث 12603 ملزمان گرفتار کئے گئے جن کے خلاف 12027 مقدمات بھی درج ہوئے۔

(جاری ہے)

ملزمان کے قبضے سے 7733 کلو چرس، 134 کلو ہیروئن، 267 کلو سے زائد افیون،37 کلو سے زائد آئس اور 154414 لٹر شراب بھی برآمد کی گئی، آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے کہا کہ منشیات کی برائی کو جڑ سے ختم کرنے کیلئے کریک ڈان کو مزید تیز کیا جائے، سپلائی چین میں ملوث تمام ڈیلرز، اسمگلرز اور سپلائیرز کو قانون کی گرفت میں لایا جائے۔

ڈاکٹر عثمان انور نے کہا کہ تعلیمی اداروں اور ہاسٹلز کے گردونواح انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز باقاعدگی سے جاری رکھے جائیں جبکہ والدین، علمائے اکرام اور سول سوسائٹی سے بھی انسداد منشیات مہم میں تعاون لیا جائے۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں