ملکی معیشت کی بحالی کیلئے حکومت کا اینٹی اسمگلنگ کریک ڈائون جاری

9.66 میٹرک ٹن چینی، 74 سگریٹ کے سٹاکس، 112 کپڑے کے تھان ، 0.084 ملی لیٹر ایرانی تیل برآمد

پیر 13 مئی 2024 17:46

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 مئی2024ء) ملکی معیشت کی بحالی کے لیے اینٹی اسمگلنگ کریک ڈائون جاری ہے۔رپورٹ کے مطابق 18 اپریل تا 5 مئی کے دوران ملک بھر سے 9.66 میٹرک ٹن چینی، 74 سگریٹ کے سٹاکس، 112 کپڑے کے تھان اور 0.084 ملی لیٹر ایرانی تیل برآمد ہوا۔

(جاری ہے)

متعلقہ اداروں نے ملتان سے 30، پشاور سے 140، کوئٹہ سے 74 اور کراچی سے 935 سگریٹ کے سٹاکس برآمد کیے۔ملتان سے 120 ،کراچی سے 336 ،پشاور سے 44 اورکوئٹہ سے 112 کپڑے کے تھان برآمد ہوئے،ملتان سے 0.022 ،کراچی سے 0.039 اورکوئٹہ سے 0.023 ملی لیٹر ایرانی تیل ضبط کیا گیا۔یکم ستمبر 2023 سے اب تک ملک بھر سے 3036 میٹرک ٹن کھاد، 262 میٹرک ٹن آٹا، 34060 میٹرک ٹن چینی، 232420 سگریٹ کے سٹاکس، 245811 کپڑے کے تھان اور 5.857 ملی لیٹر ایرانی تیل برآمد ہوچکا ہے۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں