کسانوں کو گندم سے متعلق درپیش مسائل کامستقل بنیادوں پر حل نکالنا ہوگا :عابد حسین صدیقی

پیر 13 مئی 2024 19:01

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 13 مئی2024ء) پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما عابد حسین صدیقی نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی کی قیادت کی جانب سے توجہ دلوانے کے بعد حکومت عوام الناس کی بنیادی ضروریات کو پورا کرنے کے لئے ہر ممکن قدامات کو یقینی بنا رہی ہے، کسانوں کے مسائل کو حل کرنا حکومت کی ذمہ داری ہے، کسانوں کو گندم کے حوالے سے درپیش مسائل کے بارے میں مستقل بنیادوں پر حل نکالنا ہوگا ، انہوں نے کہا کہ غریب طبقے کی فلاح و بہبود شہید ذوالفقار علی بھٹو اور شہید بینظیر بھٹو کا مشن تھا اور پیپلز پارٹی کی موجودہ لیڈر شپ اسی مشن کو آگے لیکر چل رہی ہے ۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں