پنجاب حکومت کا طلباء و طالبات کو ایم ڈی کیٹ اور ای کیٹ کی مفت ٹریننگ دینے کا فیصلہ

پیر 13 مئی 2024 22:11

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 13 مئی2024ء) پنجاب حکومت نے لاہور سمیت پنجاب بھر کے کالجوں میں پری میڈیکل اور پری انجینئرنگ کلاسز میں داخلہ کے لئے طلباء و طالبات کو ایم ڈی کیٹ اور ای کیٹ کی مفت ٹریننگ دینے کا فیصلہ کیا ہے۔

(جاری ہے)

بتایا گیا ہے کہ پنجاب حکومت نے اس مقصد کے لیے ابتدائی طور پر پنجاب کے 90کالجوں کا انتحاب کر لیا ہے جن میں ہر ایک کالج میں 5 ٹرینرز بھرتی کیے جائیں گے۔ یہ بھی بتایا گیا ہے کہ ان ٹرینرز کو ایک لاکھ روپے فی کیس معاوضہ دیا جائے گا۔ پنجاب حکومت نے ٹرینرز کے معاوضے کے لیے ساڑھے چار کروڑ روپے مختص کر لیے ہیں اور ان کالجوں میں مجموعی طور پر 450 ٹرینرز بھرتی کئے جائیں گے

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں