لاہورپولیس نے شہدائے پولیس کے اہل خانہ کے لئے کئے جانے والے اقدامات کی تفصیلات جاری کر دیں

پیر 13 مئی 2024 22:22

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 13 مئی2024ء) لاہور پولیس نے فرائض کی سر انجام دہی میں جانیں قربان کرنے والے افسران و اہلکاروں کے اہل خانہ کے لئے کئے جانے والے اقدامات کی تفصیلات جاری کر دی ہیں۔ اس حوالے سے لاہور پولیس نے شہداء پیکج کے تحت2017ء سے اب تک50شہداء کے خاندانوں کو78کروڑ 25لاکھ روپے مالیت کے مکانات دیئے ہیں۔یہ بات ترجمان لاہور پولیس نے آج یہاں جاری اپنے بیان میں کہی۔

ترجمان نے بتایا کہ لاہور پولیس نے ملازمین کے بچوں کے سکالر شپس کی مد میں 78خاندانوں میں 5کروڑ 51لاکھ 35ہزار872روپے تقسیم کئے ہیں۔اسی طرح جہیز فنڈ کی مد میں شہداء کے 53خاندانوں میں 78لاکھ70ہزار روپے، گزارہ الاؤنس کی مد میں 16خاندانوں میں 27لاکھ 40ہزار62 روپے اور شہدا ء کے ورثا ء کے 6خاندانوں کو آخری تنخواہ کی ادائیگی کی مد میں 3لاکھ 35ہزار670 روپے ادا کئے گئے ہیں۔

(جاری ہے)

کیپٹل سٹی پولیس آفیسر لاہور بلال صدیق کمیانہ نے کہا کہ لاہور پولیس کے شہدا ء ہمارا فخر ہیں۔انہوں نے کہا کہ لاہور پولیس کے افسران و ملازمین ایک خاندان کی طرح ہیں۔سی سی پی او لاہور نے کہا کہ شہداء کے ورثا کو گھروں کی فراہمی، بچیوں کی شادی اور بچوں کی کوالٹی ایجوکیشن کیلئے ہر ممکن اقدامات کئے جا رہے ہیں۔انہوں نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ لاہور پولیس کے ہر فرد اور ان کے خاندانوں کی بھلائی و دیکھ بھال اہم ترجیح ہے۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں