انسداد دہشت گردی عدالت نے ڈاکٹر یاسمین راشد، عمر سرفراز چیمہ کی درخواست ضمانت پر سماعت ملتوی کر دی

پیر 13 مئی 2024 21:20

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 مئی2024ء) لاہور کی انسداد دہشت گردی عدالت کے جج ارشد جاوید نے عسکری ٹاور حملہ اور تھانہ شادمان نذر آتش کیس سمیت تین مقدمات میں ڈاکٹر یاسمین راشد کی درخواست ضمانت پر سماعت17 مئی تک ملتوی کر دی، عدالت نے آئندہ سماعت پر پراسیکیوشن سے مقدمات کا ریکارڈ طلب کر لیا۔

(جاری ہے)

اسی عدالت نے گذشتہ سال نو مئی کو مسلم لیگ ن کا آفس جلانے گلبرگ میں پولیس کی گاڑیاں جلانے اور شیر پاو پل پر جلاو گھیراو کے 4 مقدمات میں عمر سرفراز چیمہ کی ضمانتوں پر سماعت 17 مئی تک ملتوی کر دی،عدالت نے آئندہ سماعت پر پراسیکیوشن سے مقدمات کا ریکارڈ طلب کر لیا۔

دریں اثنا انسداد دہشت گردی عدالت نے گذشتہ سال نو مئی کو کلمہ چوک پر کینٹینر جلانے کے کیس میںسابق گورنر عمر سرفراز چیمہ کی بعد از گرفتاری درخواست ضمانت پر سماعت 17 مئی تک ملتوی کر دی،عدالت نے آئندہ سماعت پر دلائل طلب کر لئے۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں