حکومت آزاد کشمیر کے عوام کو ان کے وسائل پر حق دی: جے یو آئی

کوئی ایسا قدم نہ اٹھا یاجائے جس سے آزاد کشمیر کی پر امن فضا خراب ہو عوام میں نفرت کے بیج پیدا ہوں

منگل 14 مئی 2024 22:11

ٍلاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 14 مئی2024ء) امیر جمعیت علما اسلام سٹی لاہور محمد افضل خان،جنرل سیکرٹری حافظ عرفان شجاع بٹ،سالا رمولانا محمد عمیر مہمند، ڈپٹی سیکرٹری جنرل مولانا عبد الودود شاہد،صدر لائرز فورم لاہور محمدہاشم تہامی ایڈووکیٹ،صدر لائرز فورم سٹی لاہورفیضان شجاع بٹ ایڈووکیٹ،ڈپٹی سیکرٹری اطلاعات قاری منظور الحسن چترالی نے اپنے مشترکہ بیان میں کہاہے کہ حکومت آزاد کشمیر کے عوام کو ان کے وسائل پر حق دے، کوئی ایسا قدم نہ اٹھا یاجائے جس سے آزاد کشمیر کی پر امن فضا خراب ہو عوام میں نفرت کے بیج پیدا ہوں،عوام کو انکے وسائل پر حق نہ ملنے پر کشمیریوں میں مایوسی پھیلی جس سے کشمیری عوام احتجاج پر مجبور ہوئے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ عوام کے ٹیکسوں سے ہی نمائندوںکو تمام مراعات ملتی ہیں ۔ عوامی حقوق اور جان ومال کے تحفظ میںآذاد حکومت مکمل طور پر ناکام ہوچکی ہے۔ عوامی ایکشن کمیٹی کے ساتھ کیے گئے معاہدوں پر عملدرآمد نہیں کیا گیا پوراآزاد کشمیر بجلی بلوں میں ٹیکسوں کے خاتمے کا مطالبہ کر رہا ہے اور حکومت نے نااہلی اورسستی کا مظاہرہ کیا اور ہندوستان کو پروپیگنڈا کا موقع دیاجس کی جتنی مذ مت کی جائے کم ہے۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں