نئی تنظیم سازی میں نوجوانوں کو بھی شامل کریں گے، سید حسن مرتضی

منگل 14 مئی 2024 23:30

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 مئی2024ء) پاکستان پیپلز پارٹی وسطی پنجاب کے جنرل سیکرٹری سید حسن مرتضی نے کہا ہے کہ نئی تنظیم سازی میں نوجوانوں کو بھی شامل کریں گے۔

(جاری ہے)

وہ سیکرٹری اطلاعات شہزاد سعید چیمہ اور ایم پی اے نیلم جبار کیساتھ پیپلز پارٹی وسطی پنجاب کی تنظیم سازی کیلئے شروع کیے گئے مشاورتی عمل کے دوران پیپلز سیکرٹریٹ میں ڈسڑکٹ ون اور تھری کے صدور اور جنرل سیکرٹریز عاطف رفیق چودھری،زاہد ذوالفقاراور میر شکیل چنی سے پارٹی کی تنظیم نو کے حوالے سے گفتگو کر رہے تھے ۔

انہوں نے کہا کہ اگلے ہفتے دونوں ڈسٹرکٹس کا دورہِ کر کے پائلٹ پراجیکٹس کا جائزہ لونگا۔سید حسن مرتضی پارٹی کے سینئر رہنمائوں میاں مصباح الرحمن اور منظور مانیکا سے بھی ملاقات کرنے کے لیے انکے دفتر اور گھر گئے۔ملاقات میں پڑھے لکھے،مخلص اور با وسیلہ نوجوانوں کو آگے لانے پر اتفاق کیا گیا۔بعد ازاںں انہوں نے میاں منظور مانیکا کی عیادت کی اورجلد صحت یابی کی دعا کی۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں