بالی وڈ سٹار کیون مائیکل ہچنسن کا لاہور آرٹس کونسل الحمراء کا دورہ

بدھ 15 مئی 2024 17:19

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 مئی2024ء) لاہور آرٹس کونسل الحمراء بڑے خوبصورت انداز میں اپنے مقاصد حاصل کر رہا ہے،گاہے بگاہے دنیا بھر کے سفیر و بین الاقومی شہرت رکھنے والی شخصیات کو الحمراء مدعو کرتا رہتا ہے۔اس مناسبت سے بالی وڈ سٹار ، آئس ہاکی پلیئر اور موٹیویشنل سپیکر کیون مائیکل ہچنسن نے لاہور آرٹس کونسل الحمراء کا دورہ کیا۔

الحمراء افسران نے روایتی انداز میں اپنے مہمان کا استقبال کیا۔کیون مائیکل نے چیئرمین الحمراء رضی احمد اور ایگزیکٹوڈائریکٹر سارہ رشید سے ملاقات کی جنہوں نے الحمراء کے مہمان کو سوونیئر پیش کیا۔قبل ازاں ڈائریکٹر الحمراء عاصم چوہدری اور ڈپٹی ڈائریکٹر خرم نویل نے بالی وڈ سٹار کو الحمراء کے مختلف شعبے دیکھائے۔

(جاری ہے)

اسسٹنٹ ڈائریکٹر فائن آرٹ منیٰ ہارون نے الحمراء آرٹ گیلری میں جاری آرٹسٹ ایسوسی ایشن آف پنجاب کے نمائش میں آویزاں فن پارے دیکھائے۔

کیون مائیکل نے پاکستانی ادب وثقافت کے عکاس فن پاروں میں گہری دلچسپی لی اور مختلف تصاویر بارے استفار کیا اور کیون مائیکل نے پاکستانی آرٹسٹوں کے کام کی تعریف کی۔بالی وڈ سٹار کیون مائیکل نے الحمراء سٹوڈیو کا بھی دورہ کیااور الحمراء آرٹس کونسل کے درو دیوارکو بہت یاد گار قرار دیا اورالحمراء میں بانی پاکستان قائداعظیم محمد علی جناح اور علامہ اقبال کے مجسموں کے ساتھ تصاویر بنوائیں۔یہ امر باعث ستائش ہے کہ الحمراء آرٹس کونسل ملک کے سوفٹ امیج بنانے میں اہم فعال اور متحرک کردار ادا کر رہا ہے۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں