ج*ایم ڈی پنجاب گورنمنٹ سرونٹس ہائوسنگ فاونڈیشن کو ذاتی حیثیت میں طلب

بدھ 15 مئی 2024 21:50

‘ لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 15 مئی2024ء) لاہور ہائیکورٹ نے عدالت سے حقائق چھپانے پرعدالت کا ایم ڈی پنجاب گورنمنٹ سرونٹس ہائوسنگ فا ئونڈیشن پراظہار برہمی کرتے ہوئے ایم ڈی پنجاب گورنمنٹ سرونٹس ہائوسنگ فاونڈیشن کو ذاتی حیثیت میں طلب کرلیا عدالت نی. استفسار کیا کہ عدالتی فیصلے کیخلاف سپریم کورٹ سے رجوع کرنے کیباوجود لاہور ہائیکورٹ کیسے درخواست دائر کی۔

عدالت نے ریمارکس عدالت کو مطمئن نہ کرنے پر بھاری جرمانہ کیاجائے گا۔لاہور ہائیکورٹ کیجسٹس علی باقر نجفی کی سربراہی میں دورکنی بنچ نے سماعت کی۔ پنجاب گورنمنٹ سرونٹس ہاوسنگ فاونڈیشن کیوکیل مرزا اورنگزیب نے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ عدالتی فیصلے پر عمل درآمدکردیاگیاہے۔متاثرہ خاتون عائشہ بی بی کیوکیل اسد منظور بٹ نے دلائل میں کہا کہ پیسوں کی ادائیگی اور عدالتی فیصلے کی باوجود پلاٹ کاقبضہ نہیں دیا جا رہا۔

(جاری ہے)

عدالتی حکم پر سیکرٹری پنجاب ایمپلائز ہاوسنگ فاونڈیشن نے پلاٹ کاقبضہ دینے کی یقین دہانی کرائی۔لیکن متعلقہ سیکرٹری نے اپنے بیان کیباوجود قبضہ نہیں دیا۔عدالتی فیصلے پر عمل کرنے کی بجائے محکمہ نے سپریم کورٹ اپیل دائرکر دی۔ درخواست میں مزید موقف تھا کہ سپریم کورٹ میں اپیل زیرالتواء ہونے کیباوجود محکمہ نے لاہور ہائیکورٹ میں انٹراکورٹ اپیل بھی دائر کر دی۔ معاملہ سپریم کورٹ ہونے کیباوجود انٹراکورٹ اپیل محکمہ کی جانب سے عدالت کو گمراہ کرنے کی کوشش ہے۔درخواست میں. استدعا تھی کہ عدالت غلط بیانی کرنے والے ذمہ دار افسروں کیخلاف توہین عدالت کی کاروائی کرے۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں