پنجاب کے بالائی اور وسطی علاقوں میں آندھی،جھکڑ چلنے اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان

جمعرات 16 مئی 2024 17:20

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 مئی2024ء) محکمہ موسمیات نے پیش گوئی کی ہے کہ آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران صوبائی دارالحکومت لا ہور سمیت پنجاب کے بالائی اور وسطی علاقوں منڈی بہاوالدین ،گجرات،گوجرانوالہ،حا فظ آباد ،خوشاب، میانوالی ،سرگودھا،فیصل اباد،جھنگ،چنیوٹ،ٹوبہ ٹیک سنگھ ،سیالکوث،نارووال،لاہور،قصور اورساہیوال میں آندھی ،جھکڑ چلنے اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

(جاری ہے)

ترجمان محکمہ موسمیات کے مطابق گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران پنجاب کے وسطی و جنوبی علاقوں میں موسم خشک اور شدید گرم رہا۔لاہور میں کم سے کم درجہ حرارت 28 جبکہ زیادہ سے زیادہ 43 سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا،ہوا میں نمی کا تناسب 21 فی صد رہا،لا ہور میں آلودگی کی مجموعی شرح 121 فیصد رہی،اسی طرح شہر کے دیگر علاقوں یو ایس قونصلیٹ 156، فیز8 ایوی گر ین 154،پاکستان انجینئرنگ سروسز 141،ذکی فارمز 156،سید مراتب علی روڈ 119،ریونیو سوسائٹی 129 ،سی ای آر پی آفس 122 اور فیز 8 ڈی ایچ اے میں 154 ائیر کوالٹی انڈیکس ریکارڈ کیا گیا۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں