تمام ریجنل ٹیکس آفسز میں تاجر دوست اسکیم کے دفاتر کا قیام عمل میں لانے کی ہدایت

چیف کوارڈی نیٹر تاجر دوست اسکیم کو سٹاف ، ڈی ای او ، ویڈیو کانفرنس کی سہولت ، آئی ٹی آلات ، کانفرنس ہال میسر ہونگے

جمعرات 16 مئی 2024 18:30

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 مئی2024ء) فیڈرل بورڈ آف ریو نیو نے تاجر دوست اسکیم کے تناظر میں کراچی ، لاہور ، اسلام آباد ، راولپنڈی ، پشاور اور کوئٹہ کے چیف کمشنرز کو اہم مراسلہ جاری کردیا ۔ مراسلے میں کہا گیا ہے کہ تمام ریجنل ٹیکس آفسز میں آئندہ چوبیس گھنٹوں میں تاجر دوست اسکیم کے دفاتر کا قیام عمل میں لایا جائے ۔

(جاری ہے)

سٹاف ، ڈی ای او ، ویڈیو کانفرنس کی سہولت ، آئی ٹی آلات ، کانفرنس ہال تاجر دوست اسکیم کے چیف کوارڈی نیٹر کو میسر ہوں گے۔

چیف کوارڈی نیٹر تاجر دوست اسکیم نعیم میر نے کہا کہ تاجر تنظیموں کے ساتھ کوارڈی نیشن کو بہتر بنانے کے لئے اقدامات کئے گئے ہیں،تاجر دوست اسکیم کی کامیابی پاکستان کی کامیابی ہو گی،تاجروں کی آسان موبائل ایپ کے ذریعے رجسٹریشن کو ہر صورت یقینی بنایا جائے گا۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں