وزیر اعلی مریم نواز کاپھول نگرکا دورہ، آر ایچ سی کا افتتاح، ٹیکنیکل کالج،400ارب روپے کسان پیکیج کا اعلان
جمعرات 16 مئی 2024 21:00
(جاری ہے)
وزیر اعلی مریم نواز نے وویمن میڈیکل افسر، فی میل وارڈ،نرسری اورآپریشن تھیٹر کا بھی جائزہ لیا۔
ویل وویمن وارڈ،نرسنگ سٹیشن،ای پی آئی اور سکریننگ روم کا معائنہ بھی کیا۔ وزیر اعلی مریم نواز نے ڈاکٹروں اور عملے سے بات چیت کی۔ وزیر اعلی مریم نواز نے افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پنڈال میں مجھے بہت سارے نوجوان بچیاں اور خواتین نظر آرہی ہیں۔مجھے خوشی ہے کہ پھول نگر جیسی جگہ پر اتنی بڑی تعداد میں یہ بچیاں آئی ہیں۔300 رورل ہیلتھ سنٹرز اور 2500 بیسک ہیلتھ یونٹس میں جدید سہولیات لا رہے ہیں۔میری حکومت کو ابھی 2 ماہ ہوئے ہیں،دو مہینے میں تو لوگ ابھی وعدے کر رہے ہوتے ہیں۔وزیر اعلی مریم نواز نے کہا کہ گواہ رہنا دو مہینے کے اندر مریم نواز نے آپ کے لئے نیا ہسپتال کھڑا کر دیا۔انشا اللہ آئندہ چند ماہ میں پنجاب کے تمام ہسپتالوں کو تبدیل کر کے رکھ دیں گے۔جہاں پر ڈاکٹرز کی کمی ہے،وہاں ڈاکٹرز کو بھیج رہے ہیں،جہاں پر نرسز کی کمی ہے وہاں پر نرسز کو بھیج رہے ہیں۔ ہسپتالوں میں دل کے امراض کی سہولیات مہیا کر رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ کنٹینرز میں فیلڈ ہاسپٹل بنا کر پنجاب کے تمام شہروں میں بھیج دیے ہیں۔کنٹینر میں پورا ہاسپٹل بنایا گیا ہے،جو آپ کی گھر کی دہلیز پر چل کر آئے گا اور علاج کرے گا۔200 کلینک آن ویلز آپ کی دہلیز پر آپ کا علاج کرے گا۔کل صرف ایک دن میں 30 ہزار لوگوں کا کلینک آن ویلز میں علاج ہوا۔نواز شریف کا وعدہ تھا کہ اقتدار میں آ کر لوگوں کے لیے آسانیاں پیدا کروں گا۔ نواز شریف نے کہا کہ لوگوں کے لیے مہنگائی کم کروں گا۔وزیر اعلی مریم نواز نے کہا کہ روٹی کی قیمت20 روپے سے کم ہوکر 15 روپے پر آگئی ہے۔اللہ کا فضل دیکھو دو مہینے کے اندر روٹی کی قیمت کتنی نیچے آگئی ہے۔صوبے میں کوئی گندم کا بحران نہیں ہے۔مریم نواز نے کہا کہ چار ماہ میں کسان کے لیے 400 ارب روپے کا پیکیج لارہے ہیں۔آئندہ فصل پر کسان خوشحال ہوجائے گا۔ایک فصل کی کاشت کے لیے کسان کو ڈیڑھ لاکھ روپے دیں گے۔کسان کو آڑھتی اور مڈل مین کے ہاتھوں ذلیل و خوار نہیں ہونے دیں گے۔کسان ڈیڑھ لاکھ روپے سے کھاد،بیج اور زرعی ادویات خرید سکے گا۔کسان کومہنگے سود پر قرضہ نہیں لینا پڑے گا۔جو پیکیج ہم لارہے ہیں، پنجاب کی تاریخ میں اتنا بڑا کسان پیکیج نہیں آیا۔کسان کو آسان شرائط پر جدید زرعی مشینری دی جائے گی۔وزیر اعلی نے کہا کہ صبح 7 سے رات 12 بجے تک صحت اور تعلیم کے منصوبوں کے لئے کام کرتی ہوں۔ وزیر اعلی مریم نواز نے کہا کہ پھول نگر میں ڈھائی ارب روپے کی لاگت سے سڑک تعمیر کی جارہی ہے اور ٹیکنیکل کالج بھی بنایا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ چاہتی ہوں غریب کا بچہ بھی اسی طرح پڑھے جس طرح امیر کا بچہ پڑھتا ہے۔غریب کو بھی وہی علاج کی سہولیات ملیں جو ایک امیر کو پرائیویٹ ہسپتال میں ملتی ہیں۔پنجاب کی590 سڑکوں کو ٹھیک کرنے کا پروگرام شروع کر دیا ہے۔نوجوانوں کے لیے ٹیکنیکل ایجوکیشن پروگرام شروع کردیاہے۔جب بھی نواز شریف کی حکومت آتی ہے خدمت اور ترقی کا سفر شروع ہوتا ہے۔ یہاں پر ایک ایسے انسان کی حکومت تھی جو کہتا تھا میں آلو،پیاز کی قیمتیں کم کرنے نہیں آیا۔بطور وزیراعلی عوام کی روٹی، پیاز،سبزی میری ذمہ داری ہے۔وزیر اعلی مریم نواز نے کہا کہ جب میری حکومت آئی تو پیاز 300 روپے کلوتھا، آج 100 روپے سے کم پر فروخت ہو رہا ہے۔نواز شریف کا عوام کی خدمت کا جذبہ لے کر آگے بڑھ رہی ہوں۔اس موقع پر سینیٹرپرویز رشید، سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب، صوبائی وزرا خواجہ سلمان رفیق،خواجہ عمران نزیر، صہیب احمد بھرتھ، رانا سکندر حیات،ایم پی اے ثانیہ عاشق،چیف سیکرٹری، سیکرٹریزاور دیگر موجود تھے۔متعلقہ عنوان :
لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں
چینی قونصل جنرل ذا شیرن کی سابق وزیر اعظم چوہدری شجاعت حسین سے ملاقات،
ہیلتھ و نیوٹریشن پروگرام سے 70 لاکھ کے قریب طلبہ مستفید ہوں گے۔ رانا سکندر حیات، خواجہ عمران نذیر
لاہور میں تیزآندھی کے ساتھ بارش سے موسم خوشگوار ہو گیا
کراچی کی تباہی کی ذمہ دار پیپلز پارٹی اور ایم کیو ایم ہیں ‘ حافظ نعیم الرحمن
پنجاب کے آئندہ مالی سال کے ترقیاتی بجٹ کا حجم700 ارب تک متوقع
نیٹ میٹرنگ ختم کرنے کا کوئی فیصلہ نہیں ہوا‘ عباس علی
حمزہ شہباز کی زیر صدارت اندرون شہر کے مسائل اور مجوزہ حل کے حوالے سے اجلاس
وزیر اعلیٰ مریم نوازشریف کی ہدایت پر پنجابی شاعر تجمل کلیم کے علاج کیلئے3لاکھ روپے منظور
پنجاب حکومت نے پلاسٹک بیگزکے استعمال، پروڈکشن، فروخت اور تجارت پر پابندی عائد کر دی ہے: مریم نوازشریف
لیبر کورٹ کے حکم کے خلاف محکمہ واسا کی اپیل خارج
وزیر اعلیٰ مریم نواز سے تھیلیسیمیا کے مریض بچے کی ملاقات، پانچ لاکھ روپے کا چیک دیا
ترکیہ کے سفیر ڈاکٹر مہمت پکا سی کا لاہور ہائیکورٹ بار کا خیر سگالی دورہ
لاہور سے متعلقہ
پاکستان کی تازہ ترین خبریں
-
عمران خان جب حکومت میں تھاتو ہمارا نام مٹانے کی بھرپور کوشش کی
-
ملک میں سیاسی کشیدگی کے بڑھنے میں اب کوئی گنجائش باقی نہیں ہے
-
دودھ کی قیمت میں 50 روپے اضافے کا امکان
-
ٹک ٹاکر وزیراعلیٰ پنجاب بڑے بڑے دعوے کرتی ہیں، لیکن خواتین کے ساتھ ظلم ہورہا ہے
-
وفاقی حکومت فیڈریشن کے خلاف سازش کررہی ہے
-
نوازشریف اور زرداری سے بات تب ہوگی جب ہمارا چوری مینڈیٹ واپس کریں گے
-
اسلام آباد میں الیکٹرک بسیں پہنچنا شروع ہو گئیں
-
پنجاب حکومت کی بزرگ اور خواتین قیدیوں کیلئے عید پر سزاؤں میں کمی کی بڑی خوشخبری
-
پاکستان خوردنی تیل ،سویابین کی درآمد سے سالانہ6.2ارب ڈالر کا قیمتی زرِ مبادلہ خرچ کرتا ہے جو کہ ملکی معیشت پر بوجھ ہے‘وزیر زراعت
-
خیبرپختونخواہ حکومت نے پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کے تحت 3 میگاہاؤسنگ اسکیموں پر کام شروع کردیا
-
ہم اپنا حق لینا جانتے ہیں پختونخوا کے منصوبے وفاقی بجٹ سے ختم کرنا کم ظرفی ہے، علی امین گنڈا پو ر
-
کراچی میں پیپلز بس سروس کے نئے روٹس شروع کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا