ظ*امریکہ میں منعقدہ کانفرنس میں سینئر ممبر بورڈآف ریونیو نبیل جاوید کی شرکت

جمعہ 17 مئی 2024 05:00

oلاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 17 مئی2024ء) لینڈ مینجمنٹ پر عالمی بینک کی امریکہ میں منعقدہ کانفرنس میں سینئر ممبر بورڈآف ریونیو نبیل جاوید نے شرکت کی۔ سینئر ممبر بورڈ آف ریونیو نبیل جاوید نے واشنگٹن میں منعقدہ کانفرنس میں پاکستان کی بھرپور نمائندگی کی۔ عالمی بینک کی میزبانی میں ہونے والی کانفرنس میں 82 ممالک کے نمائندے شریک ہوئے۔

نمائندگان نے اپنے ممالک کے لینڈ ریکارڈ سسٹم بارے شرکائکو آگاہ کیا۔ کانفرنس میں لینڈ سیکٹر میں سرمایہ کاری، سٹیک ہولڈرز کے تجربات، پالیسی سازی اور جدید رجحانات پر بات ہوئی۔ لینڈ مینجمنٹ سسٹم و قواعد پر گلوبل کمیونٹی نے آپس میں معلومات کا تبادلہ کیا۔ سینئر ممبر بورڈآف ریونیو نے پنجاب لینڈ ریکاڑد مینجمنٹ بارے کانفرنس میں مفصل گفتگو کی۔

(جاری ہے)

ایس ایم بی آر نے زمینوں کے تحفظ، خواتین کے حقوق، وراثتی انتقال کے نظام بارے معلومات دیں۔ نبیل جاوید نے پاکستان اور پنجاب میں اقلیتوں کی جائیداد کے تحفظ کے لئے کی گئی قانون سازی پر بات کی۔ ایس ایم بی آر نے کانفرنس کے تمام سیشنز میں پنجاب کے لینڈ ریکارڈ سسٹم بارے آگاہی دی۔ کانفرنس میں دیگر ممالک کے شرکا نے پاکستان کے ’’پلس‘‘ پروگرام کو سراہا۔

ایس ایم بی آر نبیل جاوید نے مزید کہا کہ پلس پروجیکٹ نے قلیل مد ت میں لینڈ ریکارڈ کے حوالے سے انقلابی اقدامات کئے ہیں۔ نبیل جاوید نے پنجاب میں ’’پلس نظام‘‘ کے بارے شرکائکو تفصیلی معلومات فراہم کیں۔ عالمی کانفرنس کے شرکاء پاکستان کے لینڈ ریکارڈ کے نظام بارے جان کر متاثر ہوئے۔ ورلڈ بنک لینڈ کانفرنس میں 20 ممالک کے ریونیو وزیروں نے بھی شرکت کی۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں