پاکستان ٹیکس بار کاٹیکس لاز ایکٹ 2024پر کمیٹی تشکیل دینے کا مطالبہ

جون میں اپیلٹ ٹربیونلز کے ممبران کا کنٹریکٹ ختم ہو رہا ہے ،رولز بنائے جائیں ‘ حکومت کو خط

جمعہ 17 مئی 2024 17:21

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 مئی2024ء) پاکستان ٹیکس بار ایسوسی ایشن نے حکومت سے ٹیکس لاز ایکٹ 2024پر کمیٹی تشکیل دینے اسیسمنٹ کی کل رقم کا 30فیصد جمع کرانے کی شرط واپس لینے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ حکومتی فیصلے ٹیکس اہداف کی کامیابی میں سب سے بڑی رکاوٹ ہیں۔ایسوسی ایشن کے صدر انورکاشف ممتاز،سینئر نائب صدور زاہد عتیق چودھری،فاروق مجید۔

نائب صدر عاشق علی رانا،جنرل سیکرٹری ریحان صدیقی،جوائنٹ سیکرٹری سید عرفان حیدر اور سیکرٹری اطلاعات عمران خان نے وفاقی وزیر قانون،وفاقی وزیر خزانہ اور اٹارنی جنرل کو لکھے گئے خط میں کہا ہے کہ متعلقہ قانونی ایشوز پرسپریم کورٹ اور ہائیکورٹس تفصیلی فیصلے دے چکی ہیں تاکہ ٹوبیونلز کا بوجھ کم ہوسکے اورحقیقی سٹک اپ کی جانچ پڑتال ہو سکے۔

(جاری ہے)

خط کے متن میں کہا گیا ہے کہ جنرل (ر) پرویز مشرف کے دور میں عبداللہ یوسف چیئرمین ایف بی آر کی نظیر موجود ہے، ٹربیونلز میں کمشنر اپیل کی طرح دوردراز علاقوں کے لیے آن لائن اپیل داخل کرنے کا حق دیا جائے۔خط میں پرزومطالبہ کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ اپیلٹ ٹربیونلز کے رولز بنائے جائیں کیونکہ جون میں اپیلٹ ٹربیونلز کے ممبران کا کنٹریکٹ ختم ہو رہا ہے جس سے کئی بنجز غیر فعال ہوجائیں گے اور کیسز کی تعداد بڑھے گی جس سے ٹیکس پیئر زکے حقوق سلب ہوں گے ، ٹربیونلز ممبران کی تعیناتی وفاقی پبلک سروس کمیشن کے زریعے میرٹ اور شفافیت سے کی جائے ،تعیناتی کے رولز جلدی بنیں گے تو ٹیکس پیئر زکے حقوق متاثر نہیں ہوں گے ۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں