+پنجاب پولیس نے ملتان میں قومی اسمبلی کے حلقہ 148 میں ضمنی انتخابات کے موقع پر فول پروف سکیورٹی انتظامات یقینی بنائے

۸275 پولنگ اسٹیشنز میں سے 69 انتہائی حساس قرار دئیے گئے، 04 لاکھ 44 ہزار سے زائد ووٹرز نے حق رائے دہی استعمال کیا

اتوار 19 مئی 2024 19:55

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 19 مئی2024ء) انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کی ہدایت پر ملتان کے حلقہ این اے 148 میں ضمنی الیکشن کے موقع پر پنجاب پولیس نے فول پروف انتظامات یقینی بنائے جس کے باعث پر امن ماحول میں 04 لاکھ 44 ہزار سے زائد ووٹرز نے اپنا حق رائے دہی استعمال کیا۔ آئی جی پنجان ڈاکٹر عثمان انور کی ہدایت پر پنجاب پولیس ضمنی الیکشن کے پرامن، شفاف اور محفوظ انعقاد کیلئے الرٹ رہی ، ترجمان پنجاب پولیس کے مطابق ملتان کے 275 پولنگ سٹیشنز میں سے 69 کو انتہائی حساس قرار دیا گیا تھا تاہم پولیس ٹیموں نے تمام پولنگ اسٹیشنز، ووٹرز اور الیکشن عملے کو بھرپور سکیورٹی فراہم کی ۔

آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے کہا کہ خواتین پولیس اہلکاروں سمیت 04 ہزار پولیس افسران و جوان ضمنی الیکشن سکیورٹی پر تعینات رہے ، ملتان سمیت صوبہ بھر میں سکیورٹی کو ہائی الرٹ رکھتے ہوئے نفری کو بڑھا دیا گیا ، الائیڈ محکموں، آرمڈ فورسز، سکیورٹی اداروں کے تعاون سے پرامن اور شفاف پولنگ کے عمل کو یقینی بنایا گیا، ڈاکٹر عثمان انور کی ہدایت پر آر پی او، سی پی او، سی ٹی او سمیت سینئر افسران نے تمام تر انتظامات کی خود نگرانی کی ، حساس پولنگ اسٹیشنز پر اضافی نفری، ڈولفن فورس، کوئیک رسپانس سمیت دیگر ٹیمیں تعینات رہیں، آئی جی پنجاب نے بتایا کہ ریجنل، ڈویڑنل کنٹرول رومز سے انتخابی عمل، سکیورٹی انتظامات کی لمحہ بہ لمحہ مانیٹرنگ جاری رہی ، الیکشن کمیشن کے ضابطہ اخلاق پر من و عن عمل در آمد یقینی بنایا گیا، اسلحہ کی نمائش، ہوائی فائرنگ، لڑائی جھگڑے، انتخابی عمل کو سبوتاڑ پر بلا تفریق کاروائی عمل میں لائی گئی۔

(جاری ہے)

آئی جی پنجاب نے کہا کہ امن دشمن عناصر پر کڑی نظر ہے، کسی کو بھی الیکشن کے عمل میں رکاوٹ ڈالنے نہیں دیں گے پولیس افسران سکیورٹی ایجنسیز، آرمڈ فورسز، ضلعی انتظامیہ سمیت تمام اداروں کے ساتھ مکمل رابطے میں رہے۔ پولیس ٹیمیں ڈیوٹی پوائنٹس پر پولنگ عمل اختتام پذیر ہونے تک ڈیوٹی پوائنٹس پر موجود رہیں۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں