ڈاکٹر ایم ایس تراب حسین پرنسپل ایچی سن کالج مقرر

اتوار 19 مئی 2024 22:40

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 مئی2024ء) ڈاکٹر ایم ایس تراب حسین کو ایچی سن کالج کا پرنسپل مقرر کردیا گیا۔ایچی سن کالج کے بورڈ آف گورنرز کا اجلاس ہوا ، اجلاس کی صدارت گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان نے کی، بورڈ آف گورنرز اجلاس میں علی ایاز صادق، مصطفی رمدے ،علی پرویز ملک اور خواجہ حسان بھی شریک ہوئے۔

(جاری ہے)

بورڈ آف گورنرز نے ڈاکٹر ایس ایم تراب حسین کو پرنسپل ایچی سن کالج تعینات کرنے کی منظوری دی۔ڈاکٹر ایس ایم تراب حسین لمز کے مشتاق احمد گرمانی سکول کے ایسوسی ایٹ پروفیسر ہیں، سابق پرنسپل کے مستعفی ہونے کے بعد تاحال پرنسپل ایچی سن کالج کی سیٹ خالی تھی۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں