ایرانی صدر کا انتقال نہ صرف ایران بلکہ پوری مسلم امہ کے لیے بڑا نقصان ہے ‘سپیکر ملک احمد خان

ایرانی صدر ہمیشہ پاکستان اور اس کے عوام کے لیے خاص محبت رکھتے تھے، پاکستان سمیت اسلامی دنیا نے ایک عظیم رہنما کھو دیا

پیر 20 مئی 2024 16:54

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 مئی2024ء) سپیکر پنجاب اسمبلی ملک محمد احمد خان نے ایرانی صدر ابراہیم رئیسی اور ان کے رفقاء کے حادثے میں جاں بحق ہونے پر تعزیت کا اظہار کیا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان اس مشکل گھڑی میں ایران کے ساتھ کھڑا ہے۔

(جاری ہے)

سپیکر ملک محمد احمد خان نے ایرانی صدر کے انتقال کو نہ صرف ایران بلکہ پوری مسلم امہ کے لیے بڑا نقصان قرار دیدیا۔ انہوں نے کہا کہ ایرانی صدر ہمیشہ پاکستان اور اس کے عوام کے لیے خاص محبت رکھتے تھے، پاکستان سمیت اسلامی دنیا نے ایک عظیم رہنما کھو دیا ہے۔ صدر ابرہیم رئیسی ہمیشہ مسلمانوں کے اتحاد کے حامی رہے ۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں