ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کی المناک شہادت پر متفقہ تعزیتی ریفرنس کی قرارداد پنجاب اسمبلی میں منظور

منگل 21 مئی 2024 00:10

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 مئی2024ء) حکومت اور اپوزیشن کی ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کی المناک شہادت پر متفقہ تعزیتی ریفرنس کی قرارداد پنجاب اسمبلی میں منظور کر لی گئی، قرارداد کے متن میں کہا گیا کہ پوری قوم ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کی اچانک موت پر سوگوار اور گہرے صدمے سے دوچار ہے، ایرانی صدر ابراہیم رئیسی انیس سو ساٹھ مشہد میں پیدا ہوئے اور قم کے ایک مدرسہ میں زیر تعلیم رہے، ایرانی صدر ابراہیم رئیسی چیف جسٹس بھی رہے اور تین دہائیوں تک ملک کے قانونی نظام سے منسلک رہے،صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی نے حال میں پاکستان کا دورہ کیا جس سے پاک ایران باہمی تعلقات کو مضبوط کرنے پر انہیں ہمیشہ یاد رکھا جائے گا، ایرانی صدر کاوشوں کو کبھی فراموش نہیں کیاجا سکتا، ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کی شہادت سے عالم اسلام عظیم رہنما سے محروم ہوگیا، یہ ایوان ایرانی صدر اور رفقاکے شہادت پر دلی تعزیت کااظہار کرتا ہے اللہ انہیں جوار رحمت میں جگہ عطا کرے لواحقین کو صبر جمیل عطا کرے۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں