پی پی 133 سے آزاد امیدوار کی کامیابی کا نوٹیفکیشن جاری نہ کرنے کیخلاف درخواست پر الیکشن کمیشن سمیت دیگر کو نوٹس جاری

بدھ 22 مئی 2024 16:16

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 مئی2024ء) لاہور ہائیکورٹ نے پنجاب اسمبلی کے حلقہ پی پی 133 سے آزاد امیدوار محمد عاطف کی کامیابی کا نوٹیفکیشن جاری نہ کرنے کے خلاف درخواست پر الیکشن کمیشن سمیت دیگر کو نوٹس جاری کر دیئے ۔ ہائیکورٹ کے جسٹس شاہد کریم نے محمد عاطف کی درخواست پر سماعت کی ۔ میاں محمد عاطف کی جانب سے انکے وکیل عابد کھچی نے دلائل دیئے ۔

(جاری ہے)

درخواست میں موقف اپنایا گیا کہ لاہور ہائیکورٹ نے (ن) لیگ کے رانا ارشد کی ووٹوں کی دوبارہ گنتی کا الیکشن کمیشن کا فیصلہ کالعدم قرار دیا تھا، الیکشن کمیشن پی پی 133 سے محمد عاطف کی کامیابی کا نوٹیفکیشن جاری نہیں کر رہا۔ استدعا ہے کہ لاہور ہائیکورٹ الیکشن کمیشن کو محمد عاطف کی کامیابی کا نوٹیفکیشن جاری کرنے کا حکم دے۔ عدالت نے درخواست پر الیکشن کمیشن سمیت دیگر کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کر لیا ۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں