محکمہ جنگلی حیات، نجی سرکس پر چھاپہ ، تحفظ شدہ جنگلی جانور برآمد ،ملزم گرفتار

بدھ 22 مئی 2024 17:06

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 مئی2024ء) سینئر وزیر مریم اورنگ زیب کی ہدایت پر ڈائریکٹر جنرل جنگلی حیات و پارکس پنجاب مدثر ریاض ملک کی زیرنگرانی پنجاب میں تحفظ شدہ جنگلی جانوروں کی بازیابی،ان کے غیر قانونی شکار اور کاروبار کی روک تھام کیلئے کاروائیاں بلا تعطل جاری ہیں،ایسی ہی چند کامیاب کاروائیوں کے دوران ڈپٹی ڈائریکٹر وائلڈ لائف لاہور ریجن تنویر احمد جنجوعہ کی سربراہی میں وائلڈ لائف سٹاف لاہور ریجن نے کالا خطائی روڈ پر فتح ریحان میں ایک سرکس پر چھاپہ مار کر وہاں رکھے گئے غیر قانونی 07 تحفظ شدہ جنگلی جانور جن میں 02 جنگلی لومڑیاں، 03 بندر اور اژدھے شامل تھے برآمد کرکے پروپرائٹر نجی سرکس کا چالان مرتب کیا اور روبرو عدالت پیش کیا، عدالت نے ملزم کو20ہزار جرمانہ کرکے برآمد کئے گئے تمام جنگلی جانور بحق سرکار ضبط کرکے جلو وائلڈ لائف پارک منتقل کرنیکا حکم دیدیا جبکہ ایسی ہی ایک دیگرکامیاب کاروائی کے دوران وائلڈ لائف سٹاف لاہور ریجن نے فیروزوالا کے علاقہ سے کتوں کے ساتھ جنگلی سور کے غیر قانونی شکار میں ملوث پانچ شکاریوں کو گرفتار کر لیا اور کیس کمپائونڈ کرنیکی درخواست پر پانچوں ملزمان کو مجموعہ طور پر 50ہزار روپے جرمانہ کیا۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں