حیاتیاتی تنوع کے عالمی دن کے موقع پر محکمہ تحفظ جنگلی حیات وپارکس پنجاب کے زیر انتظام تقریبات

بدھ 22 مئی 2024 18:21

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 مئی2024ء) سینئر وزیر مریم اورنگ زیب کی ہدایت پر ڈائریکٹر جنرل جنگلی حیات و پارکس پنجاب مدثر ریاض ملک کی زیرقیادت حیاتیاتی تنوع کے عالمی دن کے موقع پر محکمہ کے زیر انتظام صوبہ بھر میں مختلف تعلیمی اداروں اور پبلک مقاما ت پر واکس ،سیمینار ز اور لیکچرز کااہتمام کیا گیا جسمیں وائلڈ لائف افسران اور ماہرین نے کرہ ارض پر حیاتیاتی تنوع کی اہمیت وافادیت پر روشنی ڈالی ۔

(جاری ہے)

حیاتیاتی تنوع کے عالمی دن کے موقع پر ڈائر یکٹر جنرل جنگلی حیات وپارکس پنجاب مدثر ریاض ملک نے اپنے خصوصی پیغام میں کہا کہ حیاتیاتی تنوع فطرت کا انمول تحفہ ہے اسے دیر پا بنانے کیلئے محفوظ بنائیں یہ بہت بڑا قدرتی خزانہ ہے جسکی حفاظت از حد ضروری ہے لہذا ہمیں چاہیے کہ ہم اپنے جنگلات ،جنگلی حیات اور ویٹ لینڈز کو محفوظ بنائیں ۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں