پولیس ملازمین کو درپیش مشکلات کا فوری ازالہ اولین ترجیحات میں شامل ہے، آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور

بدھ 22 مئی 2024 23:20

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 مئی2024ء) انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے کہا ہے کہ پولیس ملازمین کو درپیش مشکلات کا فوری ازالہ اولین ترجیحات میں شامل ہے، تمام سپروائزری افسران ماتحت سٹاف کی درخواستوں پر ایکشن لیتے ہوئے ہر ممکن ریلیف فراہم کریں۔ آئی جی پنجاب نے ہدایت کی کہ ویلفیئر، ڈسپلن، ایڈمن اور دیگر پیشہ وارانہ امور بارے درخواستیں میرٹ کے مطابق فی الفور نمٹائی جائیں۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے بدھ کو سنٹرل پولیس آفس میں پولیس ملازمین اور انکے اہلخانہ سے ملاقات کے دوران کیا۔ آئی جی پنجاب نے پولیس ملازمین کی درخواستوں پر ریلیف کے احکامات جاری کئے۔آئی جی پنجاب نے فیصل آباد پولیس کے مالی لیاقت علی کے بیٹے کے طبی اخراجات میں معاونت کی درخواست پر ڈی آئی جی ویلفیئر پنجاب کو ریلیف فراہم کرنے کی ہدایت کی۔

(جاری ہے)

انہوں نے سب انسپکٹر محمد ممتاز کی درخواست پر ڈی پی او قصور کو ذاتی نگرانی میں مقدمہ کی تفتیش اور ریلیف فراہم کرنے کی ہدایت کی۔ اسی طرح ٹی اے ایس آئی دلشاد کی بہادری ایوارڈ دئیے جانے کی درخواست کو ضروری کاروائی کیلئے سی سی پی او لاہور کو بھجوا دیا گیا۔ اس کے علاوہ آئی جی پنجاب نے لاہور پولیس کے کانسٹیبل محمد عمران کی دیگر ضلع باہمی تبادلے کی درخواست پر سی سی پی او لاہور کو ریلیف فراہم کرنے کا حکم دیا ، ٹریفک اسسٹنٹ محمد زاہد اور احسان علی کی آبائی ضلعوں میں تبادلہ کی درخواستوں پر ایڈیشنل آئی جی ٹریفک پنجاب کو ریلیف فراہمی کا حکم دیا۔ آئی جی پنجاب نے ویلفیئر، ڈسپلن اور ایڈمن سمیت دیگر امور بارے درخواستوں پر بھی ریلیف کے احکامات جاری کئے۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں