ظ*پنجاب اسمبلی بھرتی کیس : چوہدری پرویز الٰہی کی ضمانت کا تحریری فیصلہ جاری
جمعرات 23 مئی 2024 01:00
(جاری ہے)
7 صفحات پر مشتمل تحریری فیصلے میں کہا گیا ہے کہ مبینہ طور پر پنجاب اسمبلی میں مختلف عہدوں پر بھرتیوں کی انکوائری کے بعد ایف آئی آر کاٹی گئی، پرویز الٰہی پر الزام ہے کہ انہوں نے اس کمیٹی کی صدارت کی جب امیدواروں کے نتائج کو تبدیل کیا گیا، پرویز الٰہی کے وکیل کے مطابق پراسیکیوشن کی جانب سے پرویز الٰہی سے 41 لاکھ روپے کی ریکوری کا کوئی جواز نہیں، وکیل کے مطابق ایف آئی آر میں مذکورہ رقم درج نہیں لہٰذا پراسیکیوشن کو رقم برآمدگی کا فائدہ نہیں دیا جا سکتاہے، وکیل کے مطابق ایف آئی آر میں بھی اس میٹنگ میں جعل سازی کا ذکر ہے جو اگست 2021 میں ہوئی جبکہ بھرتی ہونے والے امیدواروں کے نتائج جولائی میں ہی اوپن ٹیسٹنگ سروس کی ویب سائٹ پر جاری کر دیئے گئے تھے، پرویز الٰہی کے وکیل کے مطابق اس بنا پر اگست میں جعل سازی ناممکن ہے، سپریم کورٹ کے حالیہ فیصلوں کے مطابق قانوناً پراسکیوشن کی ذمہ داری ہے کہ کسی ملزم پر جرم ثابت کرے، اگر پراسیکیوشن کسی ملزم کا جرم ثابت کرے میں ناکام رہی ہے تو عدالت اس ملزم کو ضمانت پر رہا کر سکتی ہے، سرکاری وکیل نے ملزم کو زیر حراست رکھنے کے لیے پرویز الٰہی، محمد خان بھٹی سے مبینہ ریکوری کو بنیاد بنایا، سرکاری وکیل کے مطابق اکتوبر 2023 میں پرویز الٰہی کے گھر سے 41 لاکھ روپے ریکور ہوئے، سرکاری وکیل سے پوچھا گیا کہ کیا برآمد ہونے والے پیسوں پر کوئی مخصوص نشانات ہیں سرکاری وکیل اس سوال کا جواب دینے میں ناکام رہے، اس بات کا کوئی جواب نہیں دیا گیا کہ مبینہ جعل سازی سے کئی دن قبل او ٹی ایس نے اپنی ویب سائٹ پر رزلٹ جاری کر دیا تھا، سرکاری وکیل یہ بتانے سے بھی قاصر رہے کہ ایف آئی آر وقوعے کے دو سال بعد کیوں کاٹی گئی، عدالت پانچ لاکھ روپے کے دو مچلکوں کے عوض چوہدری پرویز الٰہی کی ضمانت منظور کرتی ہے۔
لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں
چیف سیکرٹری پنجاب کا لاہور کے مختلف علاقوں کا دورہ، صفائی انتظامات کا معائنہ کیا
سیکرٹری داخلہ نور الامین مینگل کا ہوم ڈیپارٹمنٹ میں قائم سینٹرل کنٹرول روم کا دورہ، صوبہ بھر سے آئی ..
-قاتلانہ حملے میں زخمی زینب جمیل ہسپتال سے گھر منتقل، بچوں کے ہمراہ عید کی تصویر شیئر
ذ*عید پر بسیار خوری، صوبہ بھر میں گیسٹرو اور ڈائریا کے ہزاروں مریض رپورٹ
ض*آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور پولیس ملازمین کی ہیلتھ ویلفیئر کے لئے پرعزم
:چائلڈ پروٹیکشن بیورو میں مقیم بچوں کے لیے قربانی کا اہتمام ، چیئرپرسن سارہ احمد بچوں کے ساتھ عید کی ..
سیکرٹری داخلہ پنجاب کا کیمپ جیل لاہور ،سینٹرل جیل فیصل آباد کا دورہ ،قیدیوں سے ملاقات
[17سالہ نوجوان سے بد فعلی کرنے والا ملزم گرفتار
qحارث رئوف نے فلوریڈا میں پیش آئے واقعے پر خاموشی توڑ دی
پروفیسر الفرید ظفرکاجنرل ہسپتال لاہور میں عید پر مسلسل ڈیوٹی کرنے والے ہیلتھ پروفیشنلز کو تعریفی اسناد ..
وزیر اعلیٰ مریم نواز چھٹی والے دن بھی چھٹی نہیں کرتیں اس لیے انتظامیہ، میڈیا اور ہم سب کو کام کرنا پڑتا ..
وزیر اعلی ٰکی ہدایت پر عید کے تین دن جاری رہنے والا آپریشن کلین اپ آج(بدھ) مکمل ہو گا، ترجمان
لاہور سے متعلقہ
پاکستان کی تازہ ترین خبریں
-
وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا دھمکیوں سے پہلے تھوڑی محنت کرکے کوڑا تواٹھا لیں، عظمیٰ بخاری
-
سندھ حکومت کا ہر سال 5لاکھ گھروں کو سولر کے ذریعے بجلی فراہم کرنے کا اعلان
-
ساہیوال ٹیچنگ ہسپتال میں آتشزدگی کیس ، ایم ایس کو عہدے سے ہٹا دیا گیا
-
مولانا فضل الرحمان کا پی ٹی آئی سے اتحاد زیادہ دیر نہیں چلے گا، وفاقی وزیر
-
عید کے 3 دنوں میں ہر روز عوامی خدمت کا ایک نیا ریکارڈ بنایا،مریم نواز
-
وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا نے نیشنل گرڈ کی بجلی بند کرنے کی دھمکی دے دی
-
پیپلز پارٹی کے ن لیگ سے تحفظات صرف یہ ہیں تحریری معاہدے پر عمل کیا جائے ، یوسف رضا گیلانی
-
ملک کو ڈیفالٹ کے کنارے دھکیلنے والوں میں گھبراہٹ بڑھتی جا رہی ہے، مریم اورنگزیب
-
خیبرپختونخواہ کے عوام سے پی ٹی آئی کو ووٹ دینے کا انتقام لیا جا رہا ہے،اسد قیصر
-
قبائلی علاقے میں بڑھتی بدامنی نے قوم کے اندر عدم تحفظ کا احساس پیدا کیا ہے،مولانا فضل الرحمان
-
مہنگائی میں اضافہ، ملک بھر میں رواں سال اجتماعی قربانی کا رجحان بڑھ گیا
-
خیرات سے سکول، یونیورسٹیز اور ہسپتال تو چل سکتے ہیں مگر ملک نہیں،محمد اورنگزیب