عوام ملکی سلامتی کے اداروں کیخلا ف با ت سننے کوتیار نہیں ‘متحدہ علما کونسل

حزب اقتدار اور حزب اختلاف جماعتوں کے درمیان ملکی سلامتی اور استحکام کیلئے رابطے رہنے چاہئیں

جمعرات 23 مئی 2024 13:10

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 مئی2024ء) متحدہ علما کونسل پاکستان کے مرکزی صدر مولانا زاہد الراشدی،سیکرٹری جنرل سردار محمد خان لغاری ،مرکزی ڈپٹی سیکرٹری جنرل مولانا ڈاکٹر ملک محمد سلیم،ڈاکٹر فرید احمد پراچہ ،مولانا محمد راغب حسین نعیمی ،مولاناعبدالغفار روپڑی و دیگر نے اپنے مشترکہ بیان میں کہا ہے کہ عوام ملکی سلامتی کے اداروں کیخلا ف با ت سننے کوتیار نہیں،حزب اقتدار اور حزب اختلاف جماعتوں کے درمیان ملکی سلامتی اور استحکام کیلئے رابطے رہنے چاہئیں، پاکستان کی سلامتی اور امن کے خلاف ہندوستان اور اس کے حلیف مسلسل سازشیں کر رہے ہیں۔

(جاری ہے)

انہو ں نے کہاکہ وطن عزیز پاکستان کے دفاع ، سلامتی و استحکام کیلئے پاک فوج اور ملک کے سلامتی کے اداروں کی قربانیاں قابل فخر ہیں اور ماتھے کا جھومر ہیں،پاک فوج اور ملک کے سلامتی کے اداروں پر حملے کرنے والوں کا مقصد پاکستان کی سلامتی اور امن سے کھیلنا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاک فوج اور ملک کے سلامتی کے اداروں کے خلاف سازشیں کرنے والوں کو برداشت نہیں کیا جا سکتا۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں