ڈرگ فری پنجاب مہم کے سلسلہ میں کریک ڈائون جاری،ملزمان گرفتار،مقدمات درج

جمعہ 24 مئی 2024 17:42

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 مئی2024ء) وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایت پر آئی جی پنجاب کی زیر نگرانی ڈرگ فری پنجاب مہم کے سلسلہ میں کریک ڈائون جاری ہے،ترجمان پولیس کے مطابق ایک روز میں منشیات فروشوں کے ٹھکانوں پر پولیس ٹیموں کے 288 چھاپے مارے گئے،گھنائونے کاروبار میں ملوث ملزمان کے خلاف140 مقدمات درج کر کے142 ملزمان کوگرفتار کیا گیا جبکہ ملزمان کے قبضے سے87 کلو چرس، 12 کلو افیون،ایک کلو سے زائد آئس اور 1681 لٹر شراب بھی برآمد کی گئی۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ رواں سال 26 فروری سے جاری ڈرگ فری پنجاب مہم کے دوران منشیات فروشوں کے ٹھکانوں پر25012 چھاپے مارے گئے، گھنائونے کاروبار میں ملوث12186 ملزمان کو گرفتار کر کے 11619 مقدمات درج کئے گئے،ملزمان کے قبضے سے 7556 کلو چرس،122 کلو ہیروئن ،266 کلو سے زائد افیون37 کلو گرام آئس، 148269 لٹر شراب بھی برآمد کی گئی۔آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے منشیات کی برائی کو جڑ سے ختم کرنے کیلئے کریک ڈائون مزید تیز کرنے کا حکم دیا ہے۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں