انسداد دہشت گردی عدالتوں میں 6 ، اینٹی کرپشن کورٹس میں 2 اور تین شہروں میں 4 جج تعینات کرنیکی منظوری

ہفتہ 25 مئی 2024 02:45

*لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 25 مئی2024ء) چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ نے انسداد دہشت گردی عدالتوں میں 6 ، اینٹی کرپشن کورٹس میں 2 اور تین شہروں میں 4 جج تعینات کرنیکی منظوری دیدی،جاری نوٹیفکیشن کے مطابق ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج خالد ارشد ،عرفان حیدر کو انسداد دہشت گردی عدالت لاہور ،محمد عباس کو سرگودھا،محمد نعیم سلیم کو گوجرانوالہ،راجہ شاہدضمیر کو فیصل آباداورضیاء اللہ خان کوساہیوال تعینات کیا گیا ہے،ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج صفدر علی بھٹی کو سینئر سپیشل جج اینٹی کرپشن کورٹ لاہوراور ارشد حسین بھٹہ کو سپیشل جج اینٹی کرپشن کورٹ لاہور تعینات کیا گیا ہے،محمد علی کو پریزائیڈنگ آفیسر کنزیومر کورٹ لاہور،بخت فخر بہزاد کو جوڈیشل ممبر اپیلٹ ٹربیونل پنجاب ریونیو اتھارٹی،خالد اسحاق کو سپیشل جج اینٹی کرپشن کورٹ بہاولپور اور زاہد غزنوی کو سپیشل جج اینٹی کرپشن کورٹ فیصل آباد تعینات کیا گیا ہے۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں