نواز شریف نے 28 مئی 1998 کو ملکی دفاع ناقابل تسخیر بنا دیا‘ارشاد صدیق میو

ملک کی ترقی و کامیابی میں مسلم لیگ (ن) کا کردار ہمیشہ سنہری حروف میں یاد رکھا جائے گا ‘ رہنما مسلم لیگ (ن)

پیر 27 مئی 2024 16:17

رائے ونڈ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 مئی2024ء) 28مئی 1998کو میاں نواز شریف نے تمام تر انٹرنیشنل دباؤ کے باوجود ایٹمی دھماکے کرکے ملکی دفاع کو ناقابل تسخیر کردیا جس کی وجہ سے اب کسی بھی دشمن ملک کو اتنی جرات نہیں کہ وہ ملک عزیز کو میلی آنکھ سے دیکھ سکے۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار رائے ونڈ سے یونین کونسل بابلیانہ اوتاڑ کے مسلم لیگی رہنماء ارشاد صدیق میو نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ مسلم لیگ (ن) کے قائد میاں نواز شریف نے ہمیشہ ملک کو ترقی کی راہ پر گامزن کیا ہے ،ملک کو ایٹمی طاقت کاتحفہ بھی اسی محنت اور جدوجہد کا منہ بولتا ثبوت ہے۔

میاں نواز شریف نے پاکستان کو عالم اسلام کا ہیرو بنادیا۔مخالف سیاسی جماعتیں محض پروپیگنڈہ اور چور مچائے شور کی پالیسی پر چلتی ہیں جب کہ میاں نواز شریف ہمیشہ عملی طور پر اس ملک و قوم کی ترقی کے لیے بھرپور کوشش اور محنت کرتے ہیں۔28 مئی کو یوم تکبیر بھرپور جدوجہد سے منایا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ ایم این اے ملک افضل کھوکھرنے ریکارڈ ترقیاتی کام کروانے کا جو سلسلہ شروع کیا ہے اس سے ہمارا حلقہ مسلم لیگ ن کاگڑھ بن چکا ہے۔ملک افضل کھوکھر بلا تفریق ہر جگہ پر ترقیاتی کام کروا رہے ہیں اور لوگوں کے دکھ سکھ میں شریک ہوتے ہیں۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں