سینماء گھروں سے تفریحی ٹیکس وصول نہ کرنے پر ہائیکورٹ میں انٹرا کورٹ اپیل دائر

ہفتہ 25 مئی 2019 13:11

سینماء گھروں سے تفریحی ٹیکس وصول نہ کرنے پر ہائیکورٹ میں انٹرا کورٹ اپیل دائر
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 مئی2019ء) سینما گھروں سے تفریحی ٹیکس وصول نہ کرنے پر ہائیکورٹ میں انٹرا کورٹ اپیل دائر کر دی گئی ۔ درخواست گزار شہری محمد حسین کی جانب سے انٹرا کوٹ اپیل میں ڈی جی ایکسائز اور سنگل بنچ کے فیصلے کو فریق ببایا گیا۔

(جاری ہے)

اپیل میں موقف اپنایا گیا ہے کہ قانون کے مطابق محکمہ ایکسائز ہر سینما گھر سے روزانہ ٹیکس وصول کرنے کا پابند ہے۔تفریحی ٹیکس کی عدم وصولی سے قومی خزانے کو سالانہ کروڑوں روپے کا نقصان ہو رہا ہے۔ سینما گھروں سے تفریحی ٹیکس وصول نہ کرنے پر ہائیکورٹ سے رجوع کیا تاہم ہائیکورٹ نے موقف سنے بغیر درخواست مسترد کر دی۔استدعا ہے کہ عدالت سنگل بنچ کا فیصلہ کالعدم قرار دے کر ٹیکس وصولی کا حکم دے۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں