میرے لیے ایم فِل کی ڈگری لینا بائیں ہاتھ کا کھیل ہے: حریم شاہ

جمعہ 19 اپریل 2024 22:48

میرے لیے ایم فِل کی ڈگری لینا بائیں ہاتھ کا کھیل ہے: حریم شاہ
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 19 اپریل2024ء) معروف پاکستانی ٹک ٹاکر حریم شاہ نے کہا ہے کہ اٴْن کے لیے ایم فِل جیسی اعلیٰ تعلیمی ڈگری حاصل کرنا مشکل نہیں بلکہ بائیں ہاتھ کا کھیل ہے۔ حال ہی میں حریم شاہ نے ایک انٹرویو کے دوران کہا کہ میں حافظِ قرآن ہوں، میں نے مختلف اداروں سے مختلف اسلامی کورسز کئے ہیں، حافظہ ہونے کی وجہ سے تعلیمی میدان میں میرا ذہن بہت تیز ہے۔

حریم شاہ نے کہا کہ میں نے اسلام کے ساتھ ساتھ دیگر مذاہب کی تعلیم بھی حاصل کی ہے، یہی وجہ ہے کہ میرے لیے مذہب جیسے موضوع میں ایم فِل کی ڈگری حاصل کرنا آسان ہے بلکہ میں تو کہتی ہوں کہ یہ میرے لئے بائیں ہاتھ کا کھیل ہے۔ ٹک ٹاکر نے اپنی بات جاری رکھتے ہوئے کہا کہ میں نے قرآن پاک حفظ کرنے کے ساتھ ساتھ ڈبل ماسٹرز بھی کیا ہوا ہے۔

(جاری ہے)

صحافی نے حریم شاہ سے سوشل میڈیا پر اٴْن کی وائرل ویڈیوز سے متعلق سوال پوچھا جس پر اٴْنہوں نے کہا کہ لوگ سوشل میڈیا پر میرے نام کا استعمال کرکے مشہور ہونا چاہتے ہیں، جتنا ٹرینڈ میرے نام کا بنایا جاتا ہے، اگر اتنی بات فلسطین کے لیے کی جائے تو سب کو ثواب ملے گا۔

حریم شاہ نے کہا کہ فلسطین تباہ ہوگیا ہے، پاکستان کے حالات بھی خراب ہوتے جا رہے ہیں اور ہم مسلمان ہوکر ویڈیوز کے پیچھے پڑے ہوئے ہیں۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں