بالی وڈ سٹار کیون مائیکل کا لاہور آرٹس کونسل الحمرا کا دورہ، پاکستان کی ثقافت میں دلچسپی کا اظہار

بدھ 15 مئی 2024 18:42

بالی وڈ سٹار کیون مائیکل کا لاہور آرٹس کونسل الحمرا کا دورہ، پاکستان کی  ثقافت میں دلچسپی کا اظہار
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 مئی2024ء) پاکستان کےدورہ پر آئے ہوئے بالی وڈ سٹار،آئس ہاکی پلیئر اور موٹیویشنل سپیکر کیون مائیکل نے لاہور آرٹس کونسل الحمرا کا دورہ کیا۔الحمرا افسران نے روایتی انداز میں اپنے مہمان کا پر تپاک استقبال کیا۔کیون مائیکل نے عالمی شہرہ آفاق ماہر تعمیرات نیر علی دادا،چیئرمین الحمرا رضی احمد اور ایگزیکٹو ڈائریکٹر سارہ رشید سے ملاقات کی، جنہوں نے الحمرا کے مہمان کو سووینئر پیش کیا۔

قبل ازیں ڈائریکٹر الحمرا عاصم چوہدری اور ڈپٹی ڈائریکٹر خرم نویل نے کیون مائیکل کو الحمرا کے مختلف شعبے دکھائے۔ اسسٹنٹ ڈائریکٹر فائن آرٹ منی ہارون نے الحمرا آرٹ گیلری میں جاری آرٹسٹ ایسوسی ایشن آف پنجاب کی نمائش میں آویزاں فن پارے دکھائے۔

(جاری ہے)

کیون مائیکل نے پاکستانی ادب و ثقافت کے عکاس فن پاروں میں گہری دلچسپی لی،مختلف تصاویر بارے استفسار کیا اور پاکستانی آرٹسٹوں کے کام کی تعریف کی۔

بالی وڈ سٹار نے الحمراسٹوڈیو کا بھی دورہ کیا اور الحمرا آرٹس کونسل کے دورہ کو ایک یاد گار قرار دیا ،انہوں نے الحمرا میں بانی پاکستان قائداعظم محمد علی جناح اور علامہ اقبال کے مجسموں کے ساتھ تصاویر بنوائیں۔یہ امر باعث ستائش ہے کہ الحمرا آرٹس کونسل ملک کے سافٹ امیج بنانے میں اہم فعال اور متحرک کردار ادا کر رہا ہے۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں