قومی ٹیم کے فاسٹ بولر محمد عامر کا اپنے ردھم کو بحال کرنے کے لیے فرسٹ کلاس کرکٹ کھیلنے کا فیصلہ

جمعرات 11 اکتوبر 2018 00:07

قومی ٹیم کے فاسٹ بولر محمد عامر کا اپنے ردھم کو بحال کرنے کے لیے فرسٹ کلاس کرکٹ کھیلنے کا فیصلہ
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 10 اکتوبر2018ء) قومی ٹیم کے فاسٹ بولر محمد عامر نے اپنے ردھم کو بحال کرنے کے لیے فرسٹ کلاس کرکٹ کھیلنے کا فیصلہ کیا ہے۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹ کے مطابق محمد عامر کافی عرصے سے متاثرکن کارکردگی نہیں دکھا سکے ہیں جس کی وجہ سے انہیں شدید تنقید کا سامنا ہے ،ْحال ہی میں کھیلے گئے ایشیا کپ میں بھی محمد عامر ایک وکٹ بھی حاصل نہیں کر پائے تھے۔

اب محمد عامر نے اپنے ردھم کی بحالی کیلئے فرسٹ کلاس کرکٹ کھیلنے کا فیصلہ کیا ہے۔محمد عامر (آج) جمعرات کو قائداعظم ٹرافی میں سوئی سدرن گیس کمپنی کی نمائندگی کرتے ہوئے واپڈا کے خلاف میچ کھیلیں گے۔سوئی سدرن گیس کمپنی کے کوچ عتیق الزمان کا کہنا ہے کہ محمد عامر کی بولنگ کا جائزہ لیا، وہ فرسٹ کلاس کرکٹ میں بولنگ کرانا چاہتے ہیں۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں