دورہ بنگلادیش کے نتائج سے بہت خوش ہوں،ثقلین مشتاق

ٹیسٹ سیریز کی جیت زبردست تھی ،میں پورے دورے کے نتائج سے بہت خوش ہوں، بیان

جمعرات 9 دسمبر 2021 18:13

دورہ بنگلادیش کے نتائج سے بہت خوش ہوں،ثقلین مشتاق
ْ لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 09 دسمبر2021ء) پاکستان کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ ثقلین مشتاق نے کہا ہے کہ وہ دورہ بنگلادیش کے نتائج سے بہت خوش ہیں۔مائیکرو بلاگنگ سائٹ ٹوئٹر پر ثقلین مشتاق نے قومی کرکٹ اسکواڈ کی تصویر شیئر کی جوکہ گزشتہ روز بنگلادیش کے خلاف ٹیسٹ سیریز جیتنے کے بعد لی گئی تھی۔

(جاری ہے)

ثقلین مشتاق نے کہا کہ ٹیسٹ سیریز کی جیت زبردست تھی اور میں پورے دورے کے نتائج سے بہت خوش ہوں۔انہوں نے کہا کہ ہم نے بہت ساری نمایاں کارکردگی کے ساتھ غیر معمولی کرکٹ کھیلی، مجھے لڑکوں اور معاون عملے پر فخر ہے۔ہیڈ کوچ نے کہا کہ میں ایک شاندار ٹورنامنٹ کے لیے بنگلہ دیش کے ہجوم، کھلاڑیوں، بورڈ اور گراؤنڈ اسٹاف کا بھی شکریہ ادا کرنا چاہتا ہوں۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں