پاکستان اورنیوزی لینڈ کے درمیان چوتھے ٹی20 میچ میں محمد رضوان کی شرکت مشوک

کیویز کے خلاف سیریز کے تیسرے ٹی20 میچ میں رضوان ٹانگ کی انجری کا شکار ہوکر ریٹائرڈ ہرٹ ہوگئے تھے

بدھ 24 اپریل 2024 15:57

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 اپریل2024ء) پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان چوتھے ٹی20 میچ میں محمد رضوان کی شرکت مشوک ہوگئی۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹس کے مطابق گزشتہ روز قذافی اسٹیڈیم میں ٹریننگ سیشن کے دوران وکٹ کیپر بیٹر محمد رضوان نے ٹریننگ سیشن میں حصہ نہیں لیا تھا، جس کے بعد قیاس آرائیاں کی جارہی ہیں کہ انکی میچ میں شرکت مشکوک ہے۔کیویز کے خلاف سیریز کے تیسرے ٹی20 میچ میں رضوان ٹانگ کی انجری کا شکار ہوکر ریٹائرڈ ہرٹ ہوگئے تھے۔دوسری جانب پی سی بی ترجمان نے بتایا کہ وکٹ کیپر بیٹر کو آرام دیا گیا، ان کی اسکین رپورٹ کا انتظار ہے، اگلے میچز میں محمد رضوان کی شمولیت کا فیصلہ رپورٹ دیکھنے کے بعد کیا جائے گا۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں