یونیورسٹی آف لکی مروت نے بی ایس پروگرام کے تحت 11شعبوں میں داخلوں کا اعلان کردیا

جمعہ 7 اگست 2020 16:03

لکی مروت(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 07 اگست2020ء) یونیورسٹی آف لکی مروت نے بی ایس پروگرام کے تحت 11شعبوں میں داخلوں کا اعلان کردیا۔

(جاری ہے)

یونیورسٹی انتظامیہ کے مطابق مختلف شعبوں میں بی ایس پروگرام داخلوں کی صورت میںایف ای/ ایف ایس سی کے طلباء کیلئے اعلیٰ تعلیم حاصل کرنے کا سنہری موقع ہے، انہوں نے کہا کہ باٹنی، بزنس ایڈمنسٹریٹریشن اینڈ اکنامکس، ایجوکیشن، انگلش، کیمسٹری، کمپیوٹر سائنس اینڈ آئی ٹی، میتھ میٹکس، فزکس، اردو، پولیٹیکل سائنس اور زوالوجی شعبوں میں بی ایس کے داخلوں کے لئے فارم جمع کرنے کی آخری تاریخ 21 اگست 2020 ہے، داخلہ فارم فیس صرف -/100 رکھی گئی ہے، جو کہ حبیب بینک لمیٹڈ کے کسی بھی برانچ سے اکاؤنٹ نمبر: 7901661103-1169 میں کہیں سے بھی آنلائن جمع کرائی جاسکتی ہے ۔

انہوں نے کہا کہ داخلہ فارم یونیورسٹی ویب سائٹwww.ulm.edu.pk/سے بھی ڈاؤن لوڈ کیا جاسکتا ہے۔

متعلقہ عنوان :

لکی مروت میں شائع ہونے والی مزید خبریں