لکی مروت میں ٹریفک حادثہ، 6 افراد جاں بحق، بچوں سمیت 15 زخمی

جمعہ 12 اپریل 2024 21:00

لکی مروت(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 اپریل2024ء) خیبرپختونخوا کے ضلع لکی مروت میں انڈس ہائی وے پر ٹریفک حادثے میں 6 افراد جاں بحق اور 15 زخمی ہوگئے۔

(جاری ہے)

ریسکیو 1122 کے ترجمان کے مطابق حادثہ تاجہ زئی کے قریب موٹر سائیکل لوڈر اور ڈاٹسن کے درمیان پیش آیا۔ترجمان کے مطابق زخمیوں اور جاں بحق افراد کا تعلق ٹانک اور تترخیل لکی مروت سے ہے، جاں بحق ہونے والوں میں ایک خاتون جبکہ زخمیوں میں بچے بھی شامل ہیں۔حادثے کی اطلاع پر امدادی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں، زخمیوں اور لاشوں کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔

لکی مروت میں شائع ہونے والی مزید خبریں