لکی مروت میں پولیس نے دہشت گردوں کا حملہ ناکام بناد یا

پیر 29 اپریل 2024 22:32

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 اپریل2024ء) لکی مروت میں پولیس نے دہشت گردوں کا حملہ ناکام بناد یا ۔ پولیس کی جوابی کاروائی سے حملہ آور فرار ہوگئے ۔ علاقے میں سرچ آپریشن شروع کر دیا گیا۔

(جاری ہے)

پولیس کے مطابق لکی مروت کے علاقے چوکی لکی سٹی پر نامعلوم دہشت گردوں نے حملہ کیا تاہم پولیس نے دہشت گردوں کے حملے کا بھاری ہتھیاروں سے بھر پور جواب دیا۔ پولیس جوان پہلے سے الرٹ تھے اور بروقت کاروائی سے دہشت گرد بھاگنے پر مجبور ہو گئے ۔ پولیس نے فرار ہونے والے دہشت گردوں کی گرفتاری کے لئے علاقے کو گھیرے میں لے کر سر چ آپریشن شروع کر دیا ہے۔

متعلقہ عنوان :

لکی مروت میں شائع ہونے والی مزید خبریں