لکی مروت،محکمہ تعلیم کے سپرنٹنڈنٹ ساتھی سمیت اغوا

بدھ 15 مئی 2024 19:50

لکی مروت (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 مئی2024ء) خیبر پختونخوا کے ضلع لکی مروت میں نامعلوم افراد نے محکمہ تعلیم کے سپرنٹنڈنٹ کو ساتھی سمیت اغوا کرلیا۔میڈیا رپورٹ کے مطابق عارف اللہ کے اغوا کا واقعہ لکی مرورت کے مصروف ترین علاقے لاری اڈہ میں پیش آیا۔

(جاری ہے)

خیبر پختونخوا پولیس حکام کے مطابق عارف اللہ کے اغوا میں ملوث افراد بظاہر ایف آئی اے سائبر کرائم کے بندے معلوم ہوتے ہیں، واقعے کی مزید تحقیقات جاری ہیں۔

صدر آل کوآرڈینیشن کونسل سعید اختر نے واقعے کی شدید مذمت کی، مغوی کی فوری بازیابی نہ ہونے کی صورت مین سخت لائحہ کے اعلان کی دھمکی دی۔صدر آل کوآرڈی نیشن کونسل دن دہاڑے سپرنٹنڈنٹ کااغوا اداروں کی ناکامی ہے، محکمہ تعلیم کے سپرنٹنڈنٹ کے اغوا پر سرکاری ملازمین برہم ہیں۔سعید اختر نے کہا کہ محکمہ تعلیم کے سپرنٹنڈنٹ کیاغوا پر جلد لائحہ عمل کا اعلان کریں گے۔

لکی مروت میں شائع ہونے والی مزید خبریں