لکی مروت میں نامعلوم افراد کی فائرنگ، ڈی ایس پی گل محمد خان اورگن مین شہید

ہفتہ 6 اپریل 2024 21:17

لکی مروت(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 06 اپریل2024ء) خیبرپختونخوا کے علاقے لکی مروت میں نامعلوم افراد نے فائرنگ کر کے ڈی ایس پی کو گن مین سمیت شہید کر دیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق فائرنگ کا افسوسناک واقعہ لکی مروت کے علاقے میں پیش آیا، ڈی ایس پی گل محمد خان رات گئے معمول کی گشت پر تھے کہ نامعلوم مسلح افراد نے ان کی گاڑی پر اندھا دھند فائرنگ کی، گولیاں لگنے سے گاڑی میں موجود ڈی ایس پی اور گن مین شدید زخمی ہوگئے۔ڈی ایس پی گل محمد خان اور گن مین کو زخمی حالت میں سرائے نورنگ ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گئے، واقعے کے بعد پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی اور علاقے کو گھیرے میں لے لیا، ناکہ بندی کر کے ملزموں کی تلاش شروع کر دی گئی۔

لکی مروت میں شائع ہونے والی مزید خبریں