وائس چانسلر یونیورسٹی آف لکی مروت نے یونیورسٹی کے لئے خریدی گئی اراضی پر پودے لگاکرموسم بہارکی شجرکاری مہم کا افتتاح کردیا

منگل 16 فروری 2021 23:24

لکی مروت(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 فروری2021ء) یونیورسٹی آف لکی مروت کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر اورنگزیب خان نے یونیورسٹی کے لئے خریدی گئی اراضی پر پودے لگاکرموسم بہارکی شجرکاری مہم کا افتتاح کردیا۔ اس ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر محمد انور خان شیرانی،رجسٹرار انعام اللہ خان، اساتذہ اور طلبہ بھی موجود تھے۔وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر اورنگزیب نے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر محمد انور خان شیرانی اور رجسٹرار انعام اللہ خان کے ہمراہ یونیورسٹی کی تعمیری سائٹ پر مختلف اقسام کے پودے لگائے گئے۔

(جاری ہے)

اس موقع پرپروفیسر ڈاکٹر اورنگزیب خان نے کہا کہ یو نیورسٹی آف لکی مروت میں گو گرین(Go Green) مہم شروع کی گئی ہے جس کا اصل مقصد زیادہ سے زیادہ پودے لگانا ہیں تاکہ ماحول کی حفاظت کے ساتھ ساتھ طلباء اور عام لوگوں میں شجرکاری کی اہمیت اور ماحول دوست پالیسی اجاگر ہو۔ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر نے گو گرین شجرکاری مہم کو سراہتے ہوئے کہا کہ شجرکاری ایک اہم اور مقدس فریضہ ہے اور یہ ہم سب کی ذمہ داری ہیں کہ درخت لگانے کا کام خود سے شروع کریں۔ رجسٹرار انعام اللہ خان نے کہا کہ شجرکاری ایک نیک عمل ہے اور سب کو درخت لگانے میں بھرپور حصہ لینا چاہیے۔

متعلقہ عنوان :

لکی مروت میں شائع ہونے والی مزید خبریں