سرکاری سکولوں میں تعلیم و تعلم کے ماحول کی بہتری کیلئے اساتذہ کی حاضری ناگزیر ہے ،ڈپٹی ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر لکی مروت

جمعہ 31 دسمبر 2021 16:55

لکی مروت(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 31 دسمبر2021ء) ڈپٹی ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر لکی مروت قدیر شاہ نے کہا ہے کہ سرکاری سکولوں میں تعلیم و تعلم کے ماحول کی بہتری کے لئے اساتذہ کی حاضری ناگزیر ہے ، اساتذہ کی سکولوں میں موجودگی اور بچوں کی تعلیم و تربیت پر ان کا دھیان ہی تعلیمی ترقی کے دروازے کھول سکتا ہے ، وہ یہاں اپنے عہدے کا چارج سنبھالنے کے بعد تعلیمی افسران کے اجلاس سے خطاب کررہے تھے ، اجلاس میں ایس ڈی ای او رحمان شاہ، اے ڈی ای او نثار محمد خان اور اے ایس ڈی ای اوز نے شرکت کی۔

(جاری ہے)

ڈپٹی ڈی ای او قدیر شاہ نے کہا کہ ڈی ای او ظہور خان کی زیر نگرانی اساتذہ کے مسائل کا فوری حل ان کی ترجیحات میں سر فہرست ہے اس سے ان کا اعتماد اور دل و دماغ جیتنے میں مدد ملے گی اور وہ اپنے پیشہ ورانہ فرائض احسن طریقے سے انجام دینے پر مائل ہوں گے یہی نہیں بلکہ مسائل کی فکر سے آزاد اساتذہ اپنی تمام تر توجہ سکولوں میں بچوں کی بہتر تعلیم و تربیت پر صرف کرسکیں گے ۔ انہوں نے تعلیمی افسران پر زور دیا کہ وہ اساتذہ کی حاضری باقاعدگی سے چیک کریں اور سربراہان مدارس کے ساتھ ملکر کارکردگی اشاریوں میں بہتری لانے کے لئے تمام تر توانائیاں بروئے کار لائیں ۔

متعلقہ عنوان :

لکی مروت میں شائع ہونے والی مزید خبریں