بنوں ،میٹرک سالانہ امتحان کو شفاف ،نقل سے پاک رکھنے کے بوٹی و نقل مافیا کیخلاف کریک ڈاؤن شروع کردیا گیا

ہفتہ 29 اپریل 2023 23:16

لکی مروت(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 اپریل2023ء) کمشنر بنوں ڈویژن پرویز ثبت خیل کی زیرنگرانی بنوں تعلیمی بورڈ کے زیر اہتمام جاری میٹرک سالانہ امتحان کو شفاف اور نقل سے پاک رکھنے کے بوٹی و نقل مافیا کے خلاف کریک ڈاؤن شروع کردیا گیا۔

(جاری ہے)

لکی مروت میں ڈپٹی کمشنر عبدالہادی کی ہدایت پر امتحانی مراکز کی نگرانی سخت کردی گئی اور ضلعی انتظامیہ و محکمہ تعلیم کے مقامی افسران نے امتحان گاہوں کے اچانک معائنے شروع کردیئے ہیں۔

ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنراویس خان سرکاری سکولوں میں قائم مختلف امتحانی مراکز کا اچانک معائنہ کیا اور 7امیدواروں کو نقل کرتے ہوئے پکڑ لیا۔ انہوں نے نگران عملے کو ہدایت کی کہ نقل کرنے والے امیدواروں کے خلاف قانونی کاروائی کی جائے اور امتحانی عمل کو نقل سے پاک کرنے کے لئے اقدامات لئے جائیں۔

متعلقہ عنوان :

لکی مروت میں شائع ہونے والی مزید خبریں