طلباء ہمارا اثاثہ ہیں اور ہم ان کی ہمیشہ بہترین تعلیم و تربیت کو فرض عین سمجھتے ہیں، ماہر تعلیم شہزاد شفیق شرقپوری

بدھ 11 مئی 2022 14:32

لالہ موسیٰ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 مئی2022ء) ہمارے طلباء ہمارا اثاثہ ہیں اور ہم طلباء کی ہمیشہ بہترین تعلیم و تربیت کو فرض عین سمجھتے ہیں۔ ہمارے ادارے میں نہ صرف تعلیم فراہم کی جاتی ہے بلکہ طلباء کی تربیت کا بھی بہترین اہتمام ہے ان خیالات کا اظہار ماہر تعلیم شہزاد شفیق شرقپوری نے طلبا ء کے اعزاز میں الوداعی پارٹی کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے کیا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ اسلامی تعلیمات کے مطابق بچوں کو تعلیم دی جارہی ہے نوجوانوں سے اپیل ہے کہ وہ معاشرے میں جا کر ہمارے سفیر بنیں اور یہ بتائیں کہ معاشرے میں ترقی کس طرح ممکن ہے۔ انہوں نے کہا کہ آج مجھے خوشی ہے کہ ان بچوں نے بہترین انداز میں اپنا کردار اد اکیا ہے اور بچوں کی تعلیم و تربیت کی وجہ سے ہی ادارے نام بناتے ہیں۔ اس موقع پر وائس پرنسپل مسز شازیہ شہزاد، ایریا ہیڈ سیکنڈری بوائز فیض الاسلام طاہری، ایریا ہیڈ پرائمری سیکشن مس آمنہ شجاع، ایریا ہیڈ سیکنڈری گرلز مسز مہوش حامداور اساتذہ کرام موجود تھے۔\378

متعلقہ عنوان :

لالہ موسیٰ میں شائع ہونے والی مزید خبریں