دعوت اسلامی لاڑکانہ کی جانب سے اجتماع شب برات کا انعقاد

اتوار 21 اپریل 2019 19:25

لاڑکانہ۔ 21 اپریل(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 اپریل2019ء) دعوت اسلامی لاڑکانہ کی جانب سے اجتماع شب برات مقامی ہوٹل میں منعقد ہوا۔ جس میں ہزاروں عاشقان رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے شرکت کی۔ متبرک رات میں قبرستان کے اندر محفل درود و سلام سجائی گی۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق دعوت اسلامی لاڑکانہ کیجانب سے عظیم الشان محفل شب برات مقامی ہوٹل میں منعقد ہوئی. جس میں عاشقان رسول رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی ایک بڑی تعداد نے شرکت کی. اس موقع پر دعوت اسلامی کے مبلغ محمد یونس عطاری نے بیان کرتے ہوئے کہا کہ اللہ عزوجل کی رحمت سے کبھی مایوس نہیں ہونا چاہیے کیونکہ اللہ عزوجل کی رحمت سمندر کی اندر پانی، آسمان سے بارش کے قطرات اور درختوں کے پتوں سے بھی زیادہ وسیع اور بیشمار ہی. اسی لئے ہمیشہ بارگاہ بیکس پناہ میں توبہ تائب ہوکر اللہ کی رحمت طلب کی جائے اور گناہوں سے بچا جائی. دعوت اسلامی کے اجتماع میں ہزاروں عاشقان رسول رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے روزہ رکھا اور قبرستان کی زیارت کرکے اجتماعی دعا مانگی گئی۔

متعلقہ عنوان :

لاڑکانہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں