تحریک انصاف کو نئودیرو کے قریب بھٹو خاندان کے آبائی گائوں گڑھی خدا بخش بھٹو میں جلسہ کرنا مہنگا پڑ گیا گڑھی جلسہ گاہ جاتے ہوئے سینیٹر سیف اللہ ابڑو کے قافلے پر پیپلزپارٹی کارکنان کا مبینہ پتھرائو

Shehzad Ali Khan شہزاد علی خان پیر 6 ستمبر 2021 12:16

تحریک انصاف کو نئودیرو کے قریب بھٹو خاندان کے آبائی گائوں گڑھی خدا بخش بھٹو میں جلسہ کرنا مہنگا پڑ گیا گڑھی جلسہ گاہ جاتے ہوئے سینیٹر سیف اللہ ابڑو کے قافلے پر پیپلزپارٹی کارکنان کا مبینہ پتھرائو
لاڑکانہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 06 ستمبر2021ء) لاڑکانہ کی تحصیل رتودیرو سے نئودیرو کے قریب بھٹو خاندان کے آبائی گائوں گڑھی خدابخش بھٹو میں تحریک انصاف چاہتے ہوئے بھی جلسہ نہیں کرپائی جلسہ گاہ جاتے ہوئے تحریک انصاف سینیٹر سیف اللہ ابڑو کے قافلے کو پیپلزپارٹی کارکنان کی جانب سے روکا گیا اور اس موقع پر شدید تلخ کلامی بھی سامنے آئی تاہم سینیٹر سیف اللہ ابڑو کا کہنا ہے کہ پیپلزپارٹی کے غنڈوں کی جانب سے گڑھی خدا بخش بھٹو میں تحریک انصاف کی جلسہ گاہ اور جلسہ کے منتظمین کے گھر پر بھی جیالوں  دھاوا بولا گیا اور توڑ پھوڑ کر کے شرکاء کو تشدد کا نشانہ بنایا، گیا جبکہ قافلے پر بھی حملہ آور ہوئے تاہم
ڈی آئی جی اور ایس ایس پی لاڑکانہ کو جلسے سے قبل آگاہ کیا گیا تھا جس کے باوجود سیکورٹی فراہم نہیں کی گئی،
 دوسری جانب مبینہ حملے کے خلاف سیف اللہ ابڑو نئودیرو تھانہ پر سینکڑوں کارکنان سمیت مقدمہ درج کروانے پہنچ گئے لیکن تھانے سے تمام متعلقہ افسران نکل کر غائب ہوگئے جبکہ اس ساری صورتحال پر پولیس افسران بھی معقف دینے سے گریزاں ہیں دیکھائی دیتے ہیں تاہم اپوزیشن لیڈر سندھ اسیمبلی حلیم عادل شیخ نے واقع کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا کہ یہ پیپلزپارٹی اور پولیس کے لیے شرم سے ڈوب مرنے کا مقام ہے بلاول کی قیادت میں بدمعاش تربیت حاصل کر رہے پیپلزپارٹی قیادت اس وقت خوف میں مبتلہ ہے۔

لاڑکانہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں