تیز رفتار چنگچی ٹائر برسٹ ہونے کے باعث الٹ گیا ،ڈرائیور شدید زخمی ،اسپتال منتقل

جمعہ 16 اگست 2019 19:31

لاڑکانہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 اگست2019ء) لاڑکانہ کے قریب پکھو بائی پاس روڈ پر تیز رفتار چنگچی ٹائر برسٹ ہونے کے باعث الٹ گئی جس کے نتیجے میں سوار ڈرائیور شہر کے لالورائنک کا رہائشی بہادر وکو شدید زخمی ہوا جسے آسپاس کے لوگوں نے زخمی حالت میں چانڈکا اسپتال کے شعبہ حادثات منتقل کیا جہاں انہیں طبی امداد دی گئی جبکہ ڈاکٹروں کے مطابق زخمی ڈرائیور کی حالت خطرے سے باہر بتائی جاتی ہے۔

(جاری ہے)

ورثا کے مطابق بہادر وکو چنگچی پر سامان لے کر لاڑکانہ سے لالورائنک آ رہا تھا کہ پکھو بائی پاس روڈ پر تیز رفتاری کے باعث ٹائر برسٹ ہونے کے بعد چنگچی الٹ گئی جس کے نتیجے میں بہادر وکو زخمی ہوئے ہیں۔

متعلقہ عنوان :

لاڑکانہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں