بیٹے کی جانب سے گھر سے نکالنے پر دلبرداشتہ ہوکر 60 سالا انور خاتون کی رائس کینال میں چھلانگ لگا کر خودکشی کی کوشش

جمعرات 19 جولائی 2018 23:50

لاڑکانہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 جولائی2018ء) بیٹے کی جانب سے گھر سے نکالنے پر دلبرداشتہ ہوکر 60 سالا انور خاتون ڈوکری انور خاتون میرانی نے رائس کینال میں چھلانگ لگا کر خودکشی کی کوشش کی جسے علاقہ مکینوں نے چھلانگ لگا کر اس کی جان بچالی بعد ازاں خاتون کو علاج کے لیے چانڈکا اسپتال منتقل کیا گیا جہاں انہیں طبی امداد دی گئی۔

(جاری ہے)

اس موقع پر خودکشی کی کوشش کرنے والے خاتون انور خاتون میرانی نے بتایا کہ بہو کے کہنے پر بیٹے نے گھر سے نکال دیا، گھر سے نکال دینے پر در در کی ٹھوکریں کھانے لگی، کہیں پر ٹھکانا نہ ملنے پر تنگ آکر خودکشی کی کوشش کی ہے جبکہ پولیس کی جانب سے بیٹے سے رابطہ کرنے کی کوشش جارہی ہے۔

متعلقہ عنوان :

لاڑکانہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں