پولیس فیسلی ٹیشن سینٹر میں مزید سہولیات بغیر کسی تاخیر اور بغیر کسی فیس کے فراہم کی جا رہی ہے،ایس ایس پی لاڑکانہ

جمعہ 12 اکتوبر 2018 18:44

لاڑکانہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 اکتوبر2018ء) ایس ایس پی لاڑکانہ شبیر احمد سیٹھار کی ہدیات پر لاڑکانہ پولیس نے سندھ پولیس کی طرف سے شہریوں کی سہولت کے لیے پولیس فیسلی ٹیشن سینٹر لاڑکانہ میں مزید سہولیات بغیر کسی تاخیر اور بغیر کسی فیس کے فراہم کی جا رہی ہے۔ جس میں پولیس کلیئرنس، کریکٹر سرٹیفکٹ، شناختی کارڈ، پاسپورٹ اور دیگر دستاویزات کی گمشدگی کے متعلق رپورٹ درج کرنے، خواتین اور بچوں کے مسائل حل کرنے کی ڈیسک کا قیام، پرائیویٹ ملازمت کرنے والوں کی داخلا، قانونی مشورے اور دیگر سہولیات شامل ہیں ایس ایس پی لاڑکانہ نے شہریوں کو مزید سہولیات میسر کرنے کے لیے پولیس فیسیلیٹیشن سینٹر کو رات آٹھہ بجے تک دو شفٹوں میں کھلا رکھنے کے احکامات جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ ویریفکیشن کے مرحلے کو مزید تیز کرکے تین گھنٹے کے اندر جبکہ لرنر ڈرائیونگ لائیسنس دس منٹ کے اندر جاری کرنے کے احکامات کردیئے ہیں۔

(جاری ہے)

دوسری جانب رپورٹنگ رومز اور پولیس فیسیلیٹیشن سینٹرز کے اسٹاف کو احکامات دیتے ہوئے کہا ہے کہ ٹیمپرری ریزیڈنس ایکٹ کی داخلا رکھوانے کے لیے آنے والے شہریوں کو پانچ منٹ کے اندر انٹری کرکے فارغ کیا جائے۔ کرائے پر مکان دینے اور لینے والے ٹیمپرری ریزیڈنس ایکٹ تحت قریبی تھانے پر داخلا رکھوانے کے پابند ہیں۔ عمل درآمد نہ کرنے والوں کے خلاف عارضی رہائشی ایکٹ تحت مقدمہ درج کیا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :

لاڑکانہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں