نیوٹیک کی جانب سے لاڑکانہ کے ڈاٹ کام انسٹی ٹیوٹ آف آئی ٹی میں مڈٹرم امتحانات کا انعقاد

بدھ 24 اپریل 2024 22:50

لاڑکانہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 اپریل2024ء) نیشنل ووکیشنل اینڈ ٹیکنیکل ٹریننگ کمیشن (نیوٹیک) کی جانب لاڑکانہ کے ڈاٹ کام انسٹی ٹیوٹ آف آئی ٹی میں مڈٹرم امتحانات کا انعقاد کیا گیا ، گرافک ڈیزائننگ میں سلیم مگسی نے پہلی، راجہ منصور نے دوسری جبکہ اشفاق سانگی اور غلام فاطمہ نے مشترکہ طور پر تیسری پوزیشن حاصل کی، ای کامرس میں عزیر علی نے پہلی، دانیال سومرو نے دوسری جبکہ مصور حسین اور محمد اویس عباسی نے مشترکہ طور پر تیسری پوزیشن حاصل کی۔

(جاری ہے)

اس موقع پر نیوٹیک کے ڈپٹی ڈائریکٹر عمران اللہ عباسی نے پوزیشن حاصل کرنے والے طلباء میں انعامات تقسیم کئے اور تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ مڈ ٹرم مقابلوں کا مقصد طلباء و طالبات میں آگے بڑھنے کا جذبہ پیدا کرنا ہے تاکہ وہ مزید محنت کرکے ملک کی ترقی میں اپنا حصہ ڈال سکیں۔ انہوں نے کہا کہ بے روزگاری کے خاتمے کے لیے نوجوانوں کیلئے فنی تعلیم اور فنی کورسز بہت ضروری ہیں ۔

متعلقہ عنوان :

لاڑکانہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں